اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے۔