تازہ تر ین

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب، سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ہری پور، تورغرمیں بھی بادل برسیں گے جبکہ ملاکنڈ، شانگلہ، سوات، بونیر، زیریں وبالائی دیر، باجوڑ میں بارش بھی مینہ برسنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی کل سے انٹری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں کل سے 17 جولائی تک موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv