Author: admin

برمنگھم: (ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں انعام بٹ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں بھارتی پہلوان دیپک پونیا نے ہرا دیا۔ بھارتی پہلوان سے فائنل میں شکست کے صورت میں انعام بٹ سلور میڈل اپنے نام کرپائے یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد4 ہوگئی۔ پاکستان اب تک ایک گولڈ ، ایک سلور اور دو بزانز میڈل جیت چکا ہے۔ اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ…

Read More

ہرارے: (ویب ڈیسک) سکندر رضا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت زمبابوے نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 303 رنز بنائے، لٹن داس نے سب سے زیادہ 81 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ انجرڈ ہونے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، انعام الحق 73 سکور بناکر دوسرے ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان تممیم اقبال نے 62 رنز بنائے، مشفق الرحیم 52 اور محمود اللہ 20 رنز بناکر ناٹ…

Read More

غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری سے بچے سمیت 15 افراد شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ فلسطینی حکام نے غزہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی بینکروں میں منتقل ہورہے ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد اور ہلاک 18 زخمی ہوگئے۔ طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے 18 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔ گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا یہ کہنا کہ ای سی پی نے ان کے استعفے منظور نہیں کئے تو یہ حقائق کے برعکس گمراہ کن بیان ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، موجودہ سپیکر قومی اسمبلی نے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے بھیجے جو موصول ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفے ضابطہ کے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرنے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کے خلاف اس قسم کی کمپین شرمناک ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کریش کے حوالے سے پراپیگنڈا سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اس کے ذمہ دار صرف پی ٹی آئی ٹرولز نہیں، وہ فتنہ ہے جو بیرونی ایجنٹ بن کر ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ ن لیگی نائب صدر کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاق نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزراتِ خزانہ کو فوری طور پر 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے، ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی مدد کرنی ہے،ہم سیاست بعد میں کریں گے۔ ابھی اُن لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے جو مشکل میں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) اپنی مونچھوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے بالی وڈ اداکار انیل کپور کاکہناہے کے مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں۔ ایک کیس میں میزبان نے انیل کپور سے سوال کیا کہ آپ نے فلم لمحے کے بعد بغیر مونچھوں کے کوئی فلم کیوں نہیں کی جس کے جواب میں مسکراتے ہوئے 60 سالہ لیجنڈری اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ جس فلم میں مونچھیں صاف کیں وہ فلم بھی صاف ہوگئی۔ انیل کپور کا کہنا تھا کہ بغیر مونچھوں کے بنائی جانے والی فلموں کا باکس آفس پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی نے روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے پر گندم خریداری کا ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے گندم خریداری کے حوالے سے طارق فاطمی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ کمانڈر آرمی سائبرکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس ودیگرافسران موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک اور تمغہ حاصل کرلیا، پہلوان عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کی فری سٹائل کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے ریسلرراس کوٹیلی کو دس صفر شکست سے دوچار کیا۔ قبل ازیں عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں نائیجیریا کے ریسلر اماس ڈینیئل کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تاہم انہیں فائنل فور کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی افغانستان میں ہلاکت کے بعد اس پر بحث مناسب نہیں۔ حملے کے حوالے سے سوال ہی پیدانہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے دوران القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری واقعے پر وزارت خارجہ نے بہت واضح بیان جاری کر دیا ہے، سوال…

Read More