تازہ تر ین

جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ کمانڈر آرمی سائبرکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس ودیگرافسران موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے جبکہ فائر پاور اور سائبر مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور کمانڈ قومی سطح پر نیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv