برمنگھم: (ویب ڈیسک) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک اور تمغہ حاصل کرلیا، پہلوان عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کی فری سٹائل کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے ریسلرراس کوٹیلی کو دس صفر شکست سے دوچار کیا۔
قبل ازیں عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں نائیجیریا کے ریسلر اماس ڈینیئل کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تاہم انہیں فائنل فور کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
