Author: admin

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور اُن کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30اگست تک…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی والے تیاری کر لیں ۔ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے نو اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ۔ یہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل ہو گا ۔ موسلادھار بارش سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے۔ حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ آزاد کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان میں بھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا، عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغری برپا کی ہے، بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے ہیں، حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کر دئیے ہیں۔ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ٹویٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہیدوں کے جنازے میں ان کی عدم شرکت پر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تنازعہ کھڑا کرنے والے نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں ۔ جن لوگوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہم ان کی توہین کیسے کر سکتے ہیں ۔۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہدا کا معترف رہا ہوں۔جب سے پاکستانی عوام نے مجھے اس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گھٹنوں کی سرجری پر جانے سے قبل مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ ایک منٹ کے ویڈیو پیغام میں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ دونوں گھٹنوں کی سرجری کے لیے جارہا ہوں، مداحوں سے دعاوں کی درخواست کی اپیل کرتا ہوں، اس سے پہلے پانچ سرجریز ہوچکی ہیں، امید ہے کہ یہ آخری سرجری ثابت ہوگی اس تکلیف سے گزرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سرجری 8 گھںٹوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد دو سے تین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ، ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ پی این ایس تیمور نے میزبان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدا کی فیملیز سے اظہار تعزیت، آرمی چیف کی شہید میجر طلحہ منان اور شہید میجر جنرل امجد حنیف کے گھرپہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا، شہدا کے خاندانوں سے رابطے میں رہنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Read More

اسرائیل : (ویب ڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، اسرائیلی حملوں میں 15 فلسطینی شہید اور 55 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینی اسلام جہاد تنظیمو ں کی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 راکٹ داغے گئے، تاہم زیادہ تر کو اسرائیل کی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ نے روک دیا۔۔ بی بی سی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند کمانڈر تيسير الجعبری کی جانب سے مبینہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپ دیں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ آج 21 اراکین اسمبلی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب آج دوپہر 12 بجے صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے جس کی تصدیق ترجمان گورنر پنجاب کی طرف سے کی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے، جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں مزید 673 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 735 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے…

Read More

راولپنڈی: (کویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ہے۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف سےہیلی کاپٹرحادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے بھی ٹیلیفون کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کو جامع شکل دینے کیلئے گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں 5رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر اطہر وحید ہوں گے اور دیگر افسران معاونت کریں گے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے نے فنڈنگ کے ذرائع یعنی کمپنیوں اور افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی، اس سلسلے میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے کمپنیوں کا ریکارڈ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کی رکاوٹیں ختم ہو گئیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دیں۔ آئندہ عام انتخابات سے متعلق بڑی خبر ہے، قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کی تمام قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستیں بنائی گئی ہیں، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستیں بنائی گئیں ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 859 جنرل نشستوں کے حلقے بنائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پنجاب…

Read More