تازہ تر ین

فواد چودھری کا استعفے منظور نہ کرنے کا بیان گمراہ کن ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا یہ کہنا کہ ای سی پی نے ان کے استعفے منظور نہیں کئے تو یہ حقائق کے برعکس گمراہ کن بیان ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، موجودہ سپیکر قومی اسمبلی نے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے بھیجے جو موصول ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استعفے ضابطہ کے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، آئین کے مطابق کمیشن 60 دن کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے، سپیکر کی جانب سے جب بھی استعفیٰ موصول ہوگا، اس پر قانون اور ضابطے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر سپیکر کی طرف سے استعفیٰ موصول ہی نہ ہو تو منظور کرنے کا نہ تو سوال پیدا ہوتا ہے نہ ہی الیکشن کمیشن اس کا مجاز ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv