تازہ تر ین

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے 5 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایف آئی اے نے تحقیقات کو جامع شکل دینے کیلئے گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں 5رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر اطہر وحید ہوں گے اور دیگر افسران معاونت کریں گے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے نے فنڈنگ کے ذرائع یعنی کمپنیوں اور افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی، اس سلسلے میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے کمپنیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ‏کسٹمز اور اِنکم ٹیکس حکام کے تعاون سے مالی گوشواروں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے، تمام زونز اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیوں اور افراد کی تحقیقات کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv