Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل ہی محفوظ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت کے جبر کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو گئے، وہ اب کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لیے نااہل حکمرانوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کا آغاز کرے۔ جماعت اسلامی کے امیرکا کہنا تھا کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز فری سٹائل ریسلنگ 57 کلو گرام میں پاکستان نے برونز میڈل جیت لیا۔ قومی ریسلر علی اسد نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو ایک منٹ کے اندر ہی چت کر دیا۔ علی اسد نے حریف پہلوان کو 0-11سے زیر کیا۔ خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ پاکستان نے تین برونز دو سلور اور ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واقع وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گرگئی جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔ درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صدر دھماکے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے حب ریور روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم شیراز احمد کو گرفتار کیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایس آر اے سے ہے۔ قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ملزم شیراز احمد صدر دھماکا کی بیک اپ ٹیم میں شامل تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ لیکن عوام بھاگنے نہیں دیں گے۔ تیرہ اگست سارا پاکستان،، تمام پاکستان عمران خان کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا…

Read More

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی۔ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لسبیلا میں فوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکارہوا، ہیلی کاپٹرحادثے میں فوجی افسران شہید ہوئے، فوجی افسران نے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کیا، ہیلی کاپٹرحادثے پرکچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی،دفاعی اداروں کے…

Read More

جزائرِ سِلی: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں سمندر سے پہلی بار رنگ برنگا اور انتہائی نایاب سمندری سلگ (جس کو گھونگھا بھی کہا جاتا ہے) دریافت کیا گیا ہے۔ 2 سینٹی میٹر لمبے باباکِینا ایناڈونی نامی اس رنگ برنگے سلگ کے متعلق کورن وال وائلڈ لائف اور آئلس آف سِلی وائلڈ لائف ٹرسٹ نے تصدیق کی کہ یہ مخلوق پہلی بار مشاہدے میں آئی ہے۔ جنگلی حیات کے اداروں کی سمندری تحقیق میں ایک رضاکار غوطہ خور ایلن مرے نے اس مخلوق کی آئلس آف سِلی میں نشاندہی کی۔ اس علاقے میں غیر پیشہ ور سائنس دانوں کو ساحل کے اطراف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کے ترجمان بن گئے۔ پنجاب حکومت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، وہ محکمہ تعلقات عامہ کے امور بھی دیکھیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فیاض الحسن چوہان عثمان بزدار کی حکومت میں بھی پنجاب حکومت کے ترجمان کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے مجرم عثمان علی کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔

Read More

دسپور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک مسجد کو شہید کرنے کے بعد سرکاری غنڈوں نے آسام میں ایک مدرسے کو بھی شہید کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں ایک مدرسے کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ یہ مدرسہ مفتی مصطفیٰ کے زیر انتطام چلایا جا رہا تھا۔ مقامی مسلم تنظیموں نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسے کو بغیر کوئی نوٹیفیکشن دیئے مسمار کیا گیا جو کہ غیرقانونی عمل ہے۔ مدرسے کو مسمار کرنے کے حوالے سے آسام کی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پہلے…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلیتھ گیمز میں یسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے طاہر شریف فائنل میں پہنچ گئے، گولڈ میڈل کیلیے اُن کا سامنا بھارتی ریسلر نوین سے ہوگا۔ کامن ویلتھ گیمز کے 74 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں طاہر شریف نے نیوزی لینڈ کے کوکول ہاکنس کو گیارہ صفر سے شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ طاہر شریف اب فائنل میں بھارتی ریسلر نوین کے ساتھ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب کھیلیں گے۔ ریسلنگ مقابلوں کے دوسرے اور آخری روز دو مزید قومی ریسلرز بھی سیمی فائنلز تک…

Read More

زغرب: (ویب ڈیسک) یورپی ملک کروشیا میں پولش زائرین کی بس الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا حادثے میں 31 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے، حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد پولینڈ کے شہری تھے جو بوسنیا میں کیتھولک عبادت گاہ جا رہے تھے۔ پولینڈ کے وزیر انصاف اور پراسیکیوٹر جنرل نے وارسا پراسیکیوٹرز آفس کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، کروشین وزیر اعظم آندریج پلینکوویچ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پوسٹ میں…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) روس کے خلاف جنگ کیلئے اگلے امدادی پیکیج کے تحت بائڈن انتظامیہ یوکرین کو ایک ارب ڈالرز کے ہتھیار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے دیا جانے والا یہ پیکیج اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہوگا جس میں لانگ رینج اسلحے کیلئے بارود اور 50 مسلح طبی ٹرانسپورٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ خبر کے مطابق ممکنہ طور پر اس پیکیج کا اعلان پیر کے روز متوقع ہے تاہم ابھی تک صدر بائیڈن نے اس پر دستخط نہیں کیے اگر وہ اس پیکیج…

Read More