Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں: وزیردفاع خواجہ آصف

By adminاگست 6, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی۔ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لسبیلا میں فوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکارہوا، ہیلی کاپٹرحادثے میں فوجی افسران شہید ہوئے، فوجی افسران نے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کیا، ہیلی کاپٹرحادثے پرکچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی،دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، دشمن ملک کی خواہش ہے پاکستان کا دفاع کمزورہو۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گری ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اورچیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحے سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال پستی کی انتہا ہے، رنج وغم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے،جنہوں نے ٹوئٹس کیے ان کی سرپرستی کی جاتی ہے، گالم گلوچ احسان فراموش لوگوں کا کام ہے، سوشل میڈیا پر ایسے الفاظ استعمال کیے یہ ہماری سیاسی روایات نہیں تھی، بچوں کو وہ تربیت نہ دیں وہ گالم گلوچ کریں، اگراقتداران کے پاس ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، اگر ادارے، پولیس، نیب مخالفین کے خلاف استعمال ہو تو سب اچھا ہے۔ پاک سرزمین کی بقا کو اپنے اقتدارکے ساتھ مشروط نہ کریں، ہمیں مسلح افواج کی قربانیوں پر فخرہے، اپنے آپ کوسیاسی زعما سمجھنے والے سیاست میں تہذیب کوفروغ دیں،ایک شخص نے اقتدارچ لے جانے پر اداروں پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا مہم کیخلاف،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لینا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایسا کلچرمتعارف کرایا جارہا ہے جو پاکستان کو تباہ کردے گا، وطن کے لیے جان قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں،قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں، بلوچستان کی تاریخ میں لیفٹننٹ جنرل سرفرازشہید کا نام سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،خدارا شہیدوں کی قربانیوں کی تحقیرنہ کریں، سوشل میڈیا پرالزام تراشی، بلاتفریق قانون حرکت میں آنا چاہیے،صدر نے شہدا کی تقریب میں شرکت نہیں کی ان کا ذاتی معاملہ ہے،مجھے نہیں پتا صدرمملکت تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی،یہ عارف علوی اور ان کی روایات جانیں،ہم تو سیاسی مخالفین کے جنازوں میں بھی جاتے ہیں،عارف علوی کا پارٹی امیج زیادہ نظرآیا،اداروں سے اختلاف ہوسکتا لیکن ایسا رویہ ناقابل قبول ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے رواداری کی سیاست کوختم کیا، یہ سیاست نہیں سیاست کے نام پردھبہ ہیں،پاکستان کواب دشمنوں کی ضرورت نہیں اندرایسے دشمن پیدا ہوچکے ہیں جودانستہ اورغیردانستہ طورپران کا کام کررہے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.