Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات سے فرار کیلئے امپورٹڈ حکومت، الیکشن کمیشن اور سپیکر آفس سمیت تمام آپشن استعمال میں لا رہی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار اس لئے چاہتی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان دو تہائی سیٹیں لے لے گا۔ عمران خان پاکستان کی مڈل کلاس کو اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت پاکستان کی آزادی اور غلامی میں فرق عمران خان کا ہے، ہر شخص جو آزاد پاکستان دیکھنا چاہتا ہے عمران خان کے ساتھ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران اتحاد کے ساتھ ہیں تاہم آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور سٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پولیس کے دس ہزار سے زائد افسران اور اہلکار حفاظتی فرائض انجام دیں گے۔ 370 خواتین اہلکار بھی تعینات رہیں گی۔ لاہور پولیس نے یوم عاشور پر حفاظتی انتظامات کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لی۔ دسویں محرم کو 227 مجالس منعقد جبکہ 47 جلوس برآمد ہونگے جن کی حفاظت کے لیے 370 خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کے 10ہزار سے زائد افسران اور اہلکار حفاظتی فرائض انجام دیں گے۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ یوم…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کی پیمائش دونوں بازوؤں سے نہ کرنا مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ بلند فشار خون کی پیمائش ایک بازو کے بجائے دونوں بازوؤں سے کی جانی چاہیئے کیونکہ ڈر ہے کہ بلڈ پریشر کی پیمائش کا موجودہ طریقہ کار سے ہائپر ٹینشن کے لاکھوں کیسز سامنے آنے سے رہ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون دل کے دورے اور فالج کا سبب ہوسکتا ہے اور یہ دونوں طبی صورت حال ہی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ پاکستان میں اب صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔ ان کا کہنا ہے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جتنے حکمران بھی آئے وہ ووٹ سے نہیں بلکہ سلیکشن سے آئے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا پیغام ہے کہ لوگوں کو منظم کرو اور ظالمو سے لڑو جبکہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کا پیغام ہے ظلم اور جبر کا مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے بند کمروں میں ہوتے ہیں اور ہم پر جتنے حکمران آئے وہ ووٹ سے نہیں بلکہ سلیکشن سے آئے ہیں۔ سراج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔ صدر مملکت نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید اور میجر طلحہ منان شہید کے ورثا سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کی قربانیوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج 8 محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے جا رہے ہیں۔ کراچی، لاہور، سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں کا عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اس وجہ سے شہری متبادل راستے اختیار کریں۔ جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بھی سیل کر…

Read More

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے فلسطین پر ایک اور فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دوسرے روز پھر فلسطین پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید بھی ہوئے جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق فلسطین میں دو دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں اب تک 24 افراد شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو…

Read More

حافظ آباد : (ویب ڈیسک) حافظ آباد کی تحصیل جلال پور بھٹیاں کے قریب بس جوہڑ میں گرگئی۔ سات مسافر جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بس کو جوہڑ سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

Read More

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس، توانائی سمیت مختلف اقتصادی شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ جو تقریباً ایک ارب ڈالر تک ہو گی۔ یو اے ای کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی مالی مشکلات، ڈالرز کی اونچی پرواز اور ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہو گا۔ ابوظہبی حکام کے مطابق متحدہ…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد سات ہو گئی۔ ایک طلائی تمغے کے ساتھ تین سلور اور تین برانز میڈل پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کر لیے، ریسلنگ کے مقابلوں میں شریف طاہر نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ علی اسد برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، تاہم دوسو میٹر ریس کے فائنل تک پہنچ کر تاریخ رقم کرنے والے شجر عباس میڈل نہ جیت سکے۔ برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کا محاذ، پاکستانی پہلوانوں نے شاندار پر فارمنس دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔ شریف طاہر 74 کلو گرام کیٹیگری…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں یوم عاشور پر تعزیے کے 113 جلوس برآمد ہونگے جن میں استاد اور شاگرد کا تاریخی تعزیہ بھی شامل ہے جن کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اپنی مثال آپ ہے۔ ملتان میں استاد پیر بخش اور شاگرد مقمع الدین کے تعزیے کا نقش ونگار ، حسن وجمال اور نفاست میں کوئی ثانی نہیں۔ استاد کا 70 من وزنی تاریخی تعزیہ 1833 میں جبکہ شاگرد کا سو من وزنی تعزیہ 1860 میں تیار کیا گیا اور دونوں تاریخی تعزیوں کو زیارت کیلئے رکھ دیا گیا ہے جنھیں یوم عاشور پر برآمد کیا جائیگا۔ یوم عاشور پر…

Read More