Author: admin

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی، منڈی میں سبزیاں 100 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہری 2 وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ پشاور کی سبزی منڈی میں بھنڈی 120، ٹماٹر 100، کدو 110، پھول گوبھی 150 اور بند گوبھی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، شملہ مرچ 140 ، لہسن 300 اور ادرک 400 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیک…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین میں فضائی حملوں کے دوران درجنوں غیرملکی جنگجوؤں اور یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین میں فضائی حملوں میں 80 سے زائد غیرملکی جنگجو اور 470 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ بہت سے غیرملکی جنگجو نامناسب تربیت اور جنگی تجربہ نہ رکھنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ اپریل میں روسی فوج نے اندازہ لگایا تھا کہ یوکرین میں سات ہزارغیرملکی فوجی موجود ہیں تاہم اب ان کی تعداد تین ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے اضلاع وسطی، غربی اور جنوبی مسائل کے گڑھ بن گئے ہیں، یہاں کی سٹرکیں ٹوٹی پھوٹی، گٹروں سے نکلتا گندا پانی اور ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اذیت ناک بنا دی جبکہ کھلے نالے جان کا خطرہ ہیں۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جگہ جگہ گڑھے، کھلے نالے اور کچرے کے انبار یہ کراچی کے ضلع غربی ہو، جنوبی یا وسطی سب کا یہی حال ہے۔ ناظم آباد جانے کے لئے انڈر پاسزسے گزرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ سڑکوں کی تباہ حالی ایسی کہ گاڑی چلانا مشکل ہو گیا۔ ٹریفک جام کا مسئلہ بھی معمول…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی، پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گیارہ اگست کو پشاور ہیڈ کوارٹرز، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی لاہور میں حاضری کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے چار اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے باضابطہ اجازت لے لی ہے جن میں ایک ہی بینک کے تین کھاتے بھی شامل ہیں، پانچ رکنی ٹیم رقوم جمع کروانے اور نکالنے کی تفصیلات بھی اکٹھی کرے گی۔ ایف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دیگر علاقوں کی طرح آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہلک وائرس کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

Read More

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے فلسطین پر دوسرے روز بھی بم برسا دئیے، تازہ ترین کارروائی میں چھ بچوں سمیت چوبیس افراد شہید، دو روز میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غزہ میں صیہونی فورسز نے مظلوم فلسطینوں پر بربریت کی انتہا کر دی۔ رات گئے کارروائی میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ رفیوجی کیمپ کو نشانہ بنا ڈالا۔ جھڑپیں جمعہ کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فورسز نے اسلامک جہاد کے سینئر کمانڈر کوشہید اور درجنوں گھروں کو میزائل مار کر تباہ کیا۔ جابر اسرائیلی فوج نے ظالمانہ کارروائی کو آپریشن "بریکنگ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تاہم وہ دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق صدر بائیڈن کی طبیعت بہتر ہے، صدر بائیڈن کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ 79 سالہ امریکی صدر 21 جولائی کو کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر کا ایک بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 30 جولائی کو دوبارہ مثبت آیا تھا۔

Read More

لوئر دیر: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر بھائی، بھتیجا سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے جا رہے تھے راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر بھارتی حریف سے گولڈ میڈل کا دنگل ہار گئے جس کے بعد سلور میڈل ان کا مقدر ٹھہرا۔ 74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل جیت لیا، وہ فائنل میں بھارت کے نوین کو چِت نہ کرسکے۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا سلور اور مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے جس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔ خیال رہے کہ یہ 20 سالہ شریف طاہر کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا۔

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری اہم ملاقات بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے باوجود باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بنی گالہ سے گھر جانے کےلے روانہ ہوا تو فون آیا واپس بنی گالہ آئیں،واپس پہنچا تو دو صاحب کھڑے تھے،انہوں نے کہا پہلے ہماری بات سنیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں افراد نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لیے تین نام ہیں، ان میں ایک نام آپ کا بھی ہو گا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر مسافر بردار بس کھائی میں گھرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی جبکہ بس گوجرانولہ سے سرگودھا جا رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس میں برساتی پانی تھا۔ ریسکیوکے مطابق بس کو کھائی سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Read More