Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ۔۔ نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی، صوبے میں نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نا اہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میاں نواز شریف…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 552 افراد جاں بحق اور 628 زخمی ہوئے، تقریباً 50 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی تفصیل جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تین اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں سیلاب، بارشوں کے سبب اموات کی کل تعداد 552 اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ابتدائی رپورٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پروونس ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت متعدد بے گناہ فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی انسانی حقوق خلاف ورزی ہے، دہائیوں سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کاسلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کےمطالبے کی تجدید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس خود مختارریاست کےدارالحکومت کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بڑھا کر 12.60 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 24 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پینشنز، بہبود اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع موجودہ سطح پر برقرار رہے گی جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع بھی 13 فیصد کی سطح پر برقراررہے گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی بشری اقبال نے دانیہ کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ سابقہ بیوی بشری کہتی ہیں کہ دانیہ مرحوم کی بیوہ نہیں ہے اس نے خلع لے لی تھی۔ بشری نے کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے میں گینگ کیخلاف درخواست دی ہے۔ کسی کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنا نا مناسب ہے۔ عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی۔ جب دیکھا کہ یہ ان کیخلاف جارہی ہے تو پھر انکار کیا۔ ان کے بیانات…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سیشن جج شرقی نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ اور شہری کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج کی عدالت کے روبرو جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کیخلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت کی۔ اہلخانہ کے وکیل نے موقف دیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر یہاں درخواست دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اہلخانہ کا موقف سنے بغیر ایک عام شہری کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ دیا۔ انہوں نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر گھٹ کر 1777 ڈالر کی سطح پر آگیا تاہم ملکی سطح پر اس کے اثرات اس کے برعکس رہے اور قیمت بڑھ گئی۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کے قرضے 75 فیصد بڑھا کر ہمارے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیئے اب ہمیں دنیا سے قرض کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں دنیا سے قرض کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی رقم بھیجے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے قرضے 75 فیصد بڑھا کر ہمارے لیے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن نے دوبادرہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دئیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا، تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز کی مردہ تصدیق ہوئی۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی…

Read More