Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اسلام آباد کے گھر پر چھاپہ ماراگیا ہے جب کہ لال حویلی میں بھی سادہ لباس اہلکاروں کو بھیجا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے گھر چھاپے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا "آج 10 محرم ہے اور یزیدی قوتوں کو کوئی شرم نہیں، انہوں نے چار گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد کے گھر پر چھاپہ مارا اور لال حویلی میں سادہ لباس اہلکاروں کی…

Read More

کونسٹانس: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے مکڑیوں میں خواب جیسی حالت کے مشابہہ طرز کے شواہد دریافت کیے ہیں۔ یہ شواہد ان کی نیند کے چکر کی اصل، ارتقاء اور عمل پر مزید روشنی ڈالیں گے۔ پیر کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں خصوصی کیمروں کی مدد سے جمپنگ اسپائیڈرز کے بچوں کا مشاہدہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ رات کو آرام کے وقت مکڑیوں کے اعضاء پھڑکتے ہیں، ان کے آنکھوں کے ریٹینا حرکت کرتے ہیں اور ان کی ٹانگیں مُڑ جاتی ہیں۔ جرمنی کی یونیورسٹی آف کونسٹانس کے محققین سمیت محققین کی ٹیم نے اس طرز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ سابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بابر اعوان، شیریں مزاری، اسد عمر، مراد سعید سمیت دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا، موجودہ صورتحال میں حکمت عملی پر…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ووگ میگزین کے لیے ایک کالم تحریر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔ انہوں نے کالم میں لکھا کہ ‘ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ٹینس چھوڑ کر میں اپنے لیے زیادہ ضروری چیزوں کی جانب بڑھنا چاہتی ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس بات کا تصور کرنا ہی میرے لیے بہت مشکل تھا، میں کھیل کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی مگر میں اب اپنے خاندان اور کاروبار پر توجہ مرکوز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور حواری ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اقتدار ناپائیدار چیز ہے ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا، اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، اختلاف کرنا حق ہے مگر اداروں پہ حملہ کرنا، بغاوت کی ترغیب دینی، یہ صریحاً ملک دشمنی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کےعمران خان اور اس کے حواری پاکستان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ماہر قانون بابر اعوان نے درخواست تیار کرلی ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے بعد اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت۔ واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کارکنوں کو عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں تیاری کی کال دے دی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی پولیس کی حفاظت کی ضرورت نہیں ہے، ان کے لاکھوں چاہنے والے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کی حفاظت کریں گے،عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان میں ایسی تحریک چلے گی جوامپورٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح بہا لے جائیگی امید ہے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گا لیکن کارکنان تیاررہیں۔ خیال رہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ دفعہ 124 اے، 505 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف شہباز گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں سابق وزیراعظم نے پے در پے جلسے کیا اور اعلان کیا کہ 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل ہی اس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث ہونے کا ایک اور گواہ سامنے آ گیا۔ فوج مخالف ٹوئٹ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن پرویزغلام رسول کو غلطی کا احساس ہوگیا۔ ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کارکن پرویز غلام کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اکساتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی تقریروں اور میڈیا سیل کے ٹرینڈز سے متاثر ہوا، پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ شہباز گل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ…

Read More