Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے جھوٹ کے پول کھول دیئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد ہوا نہ کسی نے گاڑی توڑی، شہباز گل کے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اور نہ ہی گھسیٹا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والے بھی سفید کپڑے والے نہیں تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابتدا میں شہباز گل کو گاڑی سے باہر آنے کا کہا گیا مگر وہ نہ مانے، قانون حرکت میں آیا، پولیس اہلکار نے گاڑی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) واٹس ایپ میسج دو روز بعد ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ نے صارفین کو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی ۔ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں میسج کو ڈیلیٹ کرنے کی مدت اڑسٹھ منٹ سے بڑھا دی ۔ اب کسی کو بھی غلطی سے بھیجے جانے والے میسج دو دن بعد بھی ڈیلیٹ ہو سکیں گے ۔

Read More

نیوزی لینڈ: (ویب ڈیسک) وزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑ دیا۔ 33 سالہ فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم کنٹریکٹ چھوڑنے کے باعث اب انٹرنیشنل سطح پر کم میچوں میں ہی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر پائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کو ہی ترجیح…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی سماعت کی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔ ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں آج سے تیرہ اگست تک بارشیں ہوں گی۔ کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ کل سے بادل جم کر برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دس سے بارہ اگست تک اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، پشاور سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سےکشمیر ، بلوچستان ، ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کی وارننگ دی گئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہےعمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ آصف زرداری اور شہبازشریف سے اب کبھی بات نہیں ہوسکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ن لیگ کو تکلیف ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہیں۔ فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاہے…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے اہلکار اسلام آباد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ راولپنڈی ویسٹریج پولیس کی نفری بنی گالہ پہنچی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے بنی گالہ آنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ کچھ دیر بعد پنجاب پولیس کے اہلکار بنی گالہ سے واپس چلے گئے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی پر 76سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں۔ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں ان کے خلاف نہیں بلکہ بیورو کریسی کے بارے میں بات کی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی، ان کے بیان میں ایسا کچھ غلط نہیں جس پر شرمندگی ہو، ان کا بیان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کا بیان ذاتی نہیں بلکہ عمران نیازی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بیانیہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازگل کے بیان سے واضح ہوا کہ وہ ادارے کے سربراہ کے خلاف بغاوت پر اکسارہا ہے، یہ شہباز گل کا ذاتی بیان نہیں بلکہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ہے، عمران نیازی نے ہاتھ سے اقتدار جانے کے بعد ہمیشہ اداروں کی نیوٹریلٹی کو نشانے پر رکھاہے۔ انہوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹیبلیشمنٹ کیساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف برادران ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں سر فہرست ہیں، زرداری نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، اب کبھی ان سے بات نہیں کروں گا۔ میں کہتا ہوں ہم اداروں سے کیوں لڑے، ہم اپنے معاملات خود حل کریں، عمران خان نے سوشل میڈیا مہم کی مذمت کی ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ن لیگ…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کی تباہ کن صورتحال کے بعد پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 10 اگست سے 14 اگست تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ 16 اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے بلوچستان کے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جون سے 6 اگست مختلف حادثات میں 176 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد، 44 خواتین…

Read More