تازہ تر ین

حکومت کے دن گنے جا چکے، کسی سے ڈرنے والے نہیں: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔
سابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بابر اعوان، شیریں مزاری، اسد عمر، مراد سعید سمیت دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا، موجودہ صورتحال میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ قانونی ٹیم کی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے، سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر جمہوری رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، حکومت کے فاشسٹ رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، بھرپور تیاری کریں۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کا فیصلہ کر لیا، درخواست علی اعوان کی جانب سے تیار کی گئی، فیصل چودھری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv