اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔
شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
شہباز گل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، مر جائیں گے مگر یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔
اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائشگاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل صحافیوں کو بھی گالم گلوچ اور برا بھلا کہتے رہے ہیں، شہباز گل نے بیوروکریٹس کے خلاف بھی دھمکی آمیز باتیں کیں جبکہ سیاستدانوں کے خلاف نازبیا باتیں اور ذاتی حملے کر چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

