Author: admin

شکار پور : (ویب ڈیسک) شکار پور میں شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں ایک ساتھ چار بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ شکار پور کے نواحی گاؤں امروٹ شریف کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نے ایک ساتھ 4 بچیوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچیوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان کیا ہے جو جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ان فیچرز کا اعلان سی ای او مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں کیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ان فیچرز کی تفصیلات بتائی گئیں۔ ایک فیچر واٹس ایپ گروپس کو خاموشی سے چھوڑ دینے کا ہے۔ ایسا کرنے پر گروپ ایڈمن کو تو ایک الرٹ سے علم ہوجائے گا مگر باقی اراکین کو اس کا علم نہیں ہوگا۔ یہ فیچر واٹس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ صدر پاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ کو 9 اگست کی صبح گوگل سرچ انجن استعمال کرنے میں مسائل کا سامنا ہوا تھا تو ایسا انٹرنیٹ سروس خراب ہونے کی وجہ سے نہیں ہوا۔ درحقیقت دنیا بھر میں گوگل سرچ انجن تک رسائی ایک گھنٹے تک بند رہی تھی اور کمپنی نے اس پر صارفین سے معذرت بھی کی ہے۔ گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے باعث عالمی سطح پر سرچ انجن ڈاؤن رہا، مگر اس مسئلے کو جلد حل کرلیا گیا تھا۔ صبح 6 بج کر 11 منٹ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 16 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 421 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی،وبا میں مبتلا 159 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

Read More

نیو میکسیکو: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔ مسعود خان نے نیو میکسیکو پولیس سے اپیل ہے کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ چاروں…

Read More

ممبئی : (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویرات کوہلی اور روی چندرن ایشون کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشب پنٹ، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک ،ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا،لیگ اسپنر چاہل، روی بشنو، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور آوش خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے صوبے میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان میں بڑے پیماے پر تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں زندگی ابھی تک معمول پر نہیں آسکی۔ اسی اثناء میں محکمہ موسمیات نے صوبے کے کئی علاقوں میں10 اگست سے مون سون بارشوں کے ایک نئےاسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس کے نتیجے میں پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے اسپیل…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، پاکستان اور انگلش ٹیم کے ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وینیوز پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے البتہ حتمی تاریخوں کا اعلان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، شہباز گل کو گرفتار کر لیا۔ مراد سعید نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک قوم مقابلہ کرتی رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ مذمتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر…

Read More

جاپان : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین میں نیوکلیئر پلانٹ کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خودکشی کے مترادف ہے ۔ مجھے امید ہے کہ حملے بند ہوں گے۔ جاپان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کو نیوکلیئر پلانٹ تک رسائی دی جائے۔ پلانٹ کو محفوظ بنانے کے لیے آئی اے ای اے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے…

Read More

ویانا: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور یورپی یونین نے مسودہ تیارکر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے حکام کا حوالہ دے کر کہا کہ حتمی مسودے کی تیاری میں چار دن لگے جس کے بعد یہ مسودہ ایرانی اور امریکی وفود کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس مسودے پر مزید کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اور نہ ہی کسی فریق کی جانب سے اس مسودے میں تبدیلی کا جائے گی۔ ایٹمی معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے…

Read More