Author: admin

سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت سیئول میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، شاہراؤں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگئے۔ بارشوں کی وجہ سے شہر میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا، بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں۔ کورین محکمہ موسمیات کے مطابق شہر…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اسلحے کے پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نئی دفاعی امداد کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر بتایا ہے۔ امریکی عسکری حکام کے مطابق یہ یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں اورسازوسامان کا اب تک کا سب سے بڑا پیکج ہے۔ اس پیکج میں ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس)، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم گولہ ناسامس اور 50 ایم 113 بکتربند طبی نقل وحمل کے لیے گاڑیاں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز کلفٹن تین تلوار پرگاڑی میں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا تھا اور پلک جھپکتے ہی فرار ہوگئے تھے۔ تاہم عقب میں موجود موٹر سائیکل سوار دلیر شہری کی موبائل فون سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں،اغوا کیا گیا،اس نے کوئی قانون توڑا تھا تو اسے جیل میں ڈالتے، شہباز گل کے ڈرائیور کو مارا گیا ،گاڑی کے بھی شیشے توڑے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونا چھوٹی چیز ہے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،25 مئی کوظلم کرنےوالوں کاحساب ہوگا، اس دن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) بدترین مالی بحران کے شکار سری لنکا میں بجلی کے ٹیرف میں 264 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدترین مالیاتی بحران، خسارے، ڈالرز کی کمی اور معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کی وصولی سے قبل سارا بوجھ پر عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ خسارے میں جانے والے سی لنکا کی کمپنی سیلون الیکٹرسٹی بورڈ نے کہا کہ حکومتی ریگولیٹر نے 616 ملین ڈالر کے جمع شدہ نقصانات کی تلافی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 9 برسوں میں…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کامیابی کے ساتھ ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا اور معینہ مدت کے لیے یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود استعمال کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے ’’خیام‘‘ نامی سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی۔ قازقستان کے قریب سے سٹیلائٹ کو سویوز-2.1b راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ یہ سٹیلائٹ روس نے ایران کے لیے تیار کیا ہے تاہم ابھی اس کا کنٹرول روس کے پاس ہی ہے اور سٹیلائٹ کی ایران کی حوالگی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور اس دوران…

Read More

لاہور/ کراچی پشاور: (ویب ڈیسک) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے۔ لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوا۔ کراچی میں 10محرم کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اےجناح روڈ، تبت سینٹر، بولٹن مارکیٹ سےہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ نشتر پارک میں یوم عاشور کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ننھے بیٹر کی بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف سے ملاقات ہوگئی۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس کا نمبر مانگا تھا۔ محمد یوسف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا کانٹیکٹ نمبر یا ڈیٹیل ہو تو ضرور بھیجیں۔‘ تاہم کم عمر بیٹر نے آج سابق کپتان اور لیجنڈ محمد یوسف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی اور باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ یہ اغوا ہے، اغوا نہیں ہوا باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بڑا حساس معاملہ ہے، اب رینکس کا نام لیکر ایسی باتیں کررہے ہیں، اس میں جوبھی ملوث ہوگا اسے گرفتار کرینگے۔ شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس نے قانون کے مطابق بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر چھاپے کے دعویٰ کی تردید کردی اور اسے پراپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے "اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔” خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان اچانک کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔اس دوران دھکم پیل اور ہاتھا پائی بھی شروع ہو گئی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے، دھرتی کے محافظ بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، مشکل وقت ضرور ہے مگر بہتر اقدامات کیے جا رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے،درآمد میں کمی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن بہتر سے بہترین ہوں گے، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط ملنے کا قوی امکان ہے۔

Read More