Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سرینا ولیمز کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

By adminاگست 9, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ووگ میگزین کے لیے ایک کالم تحریر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔
انہوں نے کالم میں لکھا کہ ‘ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ٹینس چھوڑ کر میں اپنے لیے زیادہ ضروری چیزوں کی جانب بڑھنا چاہتی ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس بات کا تصور کرنا ہی میرے لیے بہت مشکل تھا، میں کھیل کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی مگر میں اب اپنے خاندان اور کاروبار پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں’۔
انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر ریٹائر نہیں ہورہی بلکہ اگست میں شیڈول یو ایس اوپن کھیلنے کے لیے پرامید ہیں جبکہ وہ اگلے ہفتے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کا بھی حصہ بننا چاہتی ہیں۔
سرینا ولیمز اب اپنے شوہر اور 5 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں، جبکہ ایک اور بچے کی خواہشمند بھی ہیں۔
40 سالہ سرینا ولیمز نے اپنے کیرئیر کے دوران 23 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے اور مارگریٹ کورٹ کے آل ٹائم 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے ریکارڈ سے ایک قدم دور ہیں۔
مگر انہوں نے 2017 کے آسٹریلین اوپن کے بعد کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ نہیں جیتا۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ جھوٹ ہوگا اگر میں یہ کہوں کہ میں یہ ریکارڈ برابر کرنا نہیں چاہتی، یقیناً میں ایسا چاہتی ہوں، مگر مجھے اب اس کی فکر نہیں’۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا جب 8 اگست کو ویمنز نیشنل بینک اوپن میں Nuria Parrizas کو شکست دے کر 430 دن کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل 2022 کے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں انہیں پہلے راؤنڈ میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔
اسی طرح 2021 کے ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوران پہلے میچ میں انجری کے باعث دستبردار ہونا پڑا اور پھر ایک سال تک ٹینس کی دنیا سے دور رہیں۔
سرینا ولیمز نے کیرئیر کے دوران ومبلڈن کو 7 بار، آسٹریلین اوپن کو 7 بار، یو ایس اوپن کو 6 بار جیتا جبکہ 2012 کے اولمپک میں گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.