Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے الیکشن کمیشن نے بارش کو جواز بنا کر دو چار دن کی جگہ ایک ماہ کا وقت لے لیا ہے۔ حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے کیونکہ شہر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کے بعد شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی رات کو گرفتاری قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکونٹ پر لکھا کہ قانونی برادری سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ملک میں بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے؟ شہبازگل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کو خواتین پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ امپورٹڈ حکومت پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلا گئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت مقبولیت کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے موبائل کا فرانزک کروایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی آواز میچ کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبارٹری سے رابطہ کیا ہے جبکہ بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبر کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان دیا اس کی پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے اور شہباز گل نے لکھی ہوئی تحریر کہاں سے دیکھ کر پڑھی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیکر جائے تو تب بھی تنقید ہوتی ہے، جب نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں۔ بابر اعظم نے نیدرلینڈ روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت سے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جو بہترین کھلاڑی دستیاب تھے ان کو منتخب کیا گیا، شاہین شاہ کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائیگا، ڈاکٹرز کی موجودگی میں ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے، ون ڈے سیریز عرصے بعد آئی ہے، کنڈیشن دیکھ کر…

Read More

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے تیار، کھاد، چینی، تمباکو اور ٹیکسٹائل پر نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آرڈیننس متوقع، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ نے منی بجٹ کے خد و خال پر کام جاری کر دیا۔ حکومت نے 18 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے لیے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لانے پر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک میں بارشوں کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتیں ہمارے سماجی و قومی ڈھانچے کا اٹوٹ حصہ ہیں، حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 11 اگست پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں ہماری اقلیتوں کی گرانقدر شراکت کا اعتراف کیا جا سکے اور بطور قوم ان کے حقوق…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحرک انصاف شہباز گل کے بعد اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیورکو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی، البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔ پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جو لوگ ثبوت چھپانے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو، جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگہ نہ ہو۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، راناثنااللہ پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 546 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5036 میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4490 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ لیسکو کی جانب سے لوڈمینجمنت پلان جاری کردیا ہے، لوڈمینجمنت پلان کے تحت شہر میں ساڑھے تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پانچ سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

Read More