اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتیں ہمارے سماجی و قومی ڈھانچے کا اٹوٹ حصہ ہیں، حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 11 اگست پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں ہماری اقلیتوں کی گرانقدر شراکت کا اعتراف کیا جا سکے اور بطور قوم ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 1948 میں کیے گئے اس وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ اس عظیم قوم کے ہر فرد کو اس کے مذہبی عقیدے سے قطع نظر مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہوگی، یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان میں ان کے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ ان کے حقوق ہمارے آئین میں درج ہیں۔ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں اقلیتوں کی سہولت کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی نمائندگی ہے، اس کے علاوہ انہیں تمام سرکاری خدمات میں ملازمت کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے، اسی طرح یہ حکومت کے لیے ایک سمت متعین کرتی ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو ہمہ جہت سماجی و اقتصادی ترقی کے مقصد کے حصول اور قوم کی تمام برادریوں کے لیے برابری کا میدان فراہم کرنے کے لیے ترتیب دے۔
صدر مملکت نے خاص طور پر تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق اور پالیسی کے اصولوں کے ذریعے آئین میں درج اپنی ذمہ داریوں پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت پاکستان میں اقلیتیں ہمارے سماجی و قومی ڈھانچے کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں اور اس دن میں تمام اقلیتی برادریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپس میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

