Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کراچی والوں کیلئے بری خبر سناتے ہوئے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گا،۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پسپائی جاری ہے، انٹر بینک میں قدر مزید کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر مزید 3 روپے 3 پیسے کم ہوکر 218 روپے 88 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ مستحکم ہے، 217 روپے میں ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات ہوئی، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین رکن ممالک کےدرمیان تاریخی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں، جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان اور یورپی یونین کےدرمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا سبب بنے گی، پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے، پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری ے ساتھ مثالی تعاون کو آگے بڑھایا، یورپی یونین کے پارلیمانی وفود کے دوروں سے باہمی تعاون…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم کی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروادی، اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم نے 754 ٹوئیٹس کی نشاندہی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق منفی پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16 دیگر ممالک کے افرادشامل ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں…

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپرسٹار ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام سٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ کو مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انسٹا سٹوری پراداکارہ نے کعبہ اور اپنی تصویر کے کیپشن میں پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کے لیے دعا بھی کی۔ ریما خان کے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ان کے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔ شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی، جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گئی۔ قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گیا جبکہ پہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے ملتے تھے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا معاوضہ 5 لاکھ 15 ہزار 696 روپے ہو گیا جو پہلے 4 لاکھ 68 ہزار 815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے ملیں گے جبکہ اس کی پرانی فیس 3 لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا ہے، تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد رپورٹ پیش کی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ تشددکے نشانات ہیں، شہباز گل مکمل تندرست ہیں، شہباز گل کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔ چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بولنے والے آج ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مشہور و معروف جرنلسٹ نے کتاب میں نواز شریف کی حقیقت لکھی ہے جبکہ لوٹ مار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان بھی عمران خان کے اقدامات سے ناراض ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکاؤٹس میں غیر ملکی امداد آتی رہی لیکن عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے اور عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات لگانے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان سے جو سوال کیے جائیں ان کے جوابات بھی دیں۔ قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان عوامی نمائندہ ہوتا ہے اور انہیں ہر سوال کا جواب دینا ہوتا ہے۔ عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں وہ کیا آسمان سے اترے ہوئے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) عمران خان کا 13 اگست لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام، عمران خان نے کہا کہ کارکن 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم پہنچیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا ویڈیو میں کہا کہ فیلمز بچوں بڑوں اور خواتین سب کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، لاہور میں پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے، جبکہ پاکستان حقیقی آزادی کے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا، جو ملک اللہ کے نام سے بنا ہو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، اقبال کے شاہین کی پرواز ہمیشہ بلند…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ کالجز سندھ کا طالبات کیلئے بڑا اقدام، خواتین کو اب موٹر سائیکل چلانا سکھائی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے خواشمند طالبات کی فہرست مانگ لی گئی۔ محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے طالبات کیلئے اٹھائے اقدام کے تحت سرکاری گرلز کالجز کی طالبات کو موٹر سائیکل چلانا سکھائی جائے گی، محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے سندھ ویمن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے طالبات کو ٹریننگ دی جائے گی۔ محکمہ کالجزسندھ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری کالجز طالبات کا ڈیٹا فراہم کریں، محکمہ ترقی خواتین نے محکمہ تعلیم سندھ کو مراسلہ بھی بھیج دیا ہے،…

Read More