Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں پر تشدد، بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی، ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں سارہ احمد نے چودھری پرویز الہٰی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی، بڑے جشن کی بڑی تیاریاں جاری عروج پر ہیں، گلیاں بازار سج گئے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 14اگست کو یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منانے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ عمارتوں کوقومی پرچموں، جھنڈیوں، برقی قمقموں اور روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے، لوگ اپنی گاڑیوں اور چھتوں پر بھی قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔ اہم سڑکوں پرسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں پرچم، ٹوپیاں، سفید اور سبزملبوسات اوردیگر اشیاء موجود ہیں ، بچوں کے ساتھ ساتھ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے،دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے، ہمارے آئین میں مذہب کی آزادی اور ہماری اقلیتوں کی جان ومال اور املاک کی تکریم کو باقاعدہ قانونی شکل دی گئی ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے مو قع پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے، انکے ہماری عظیم قوم کا لازم حصہ ہونے اور مذہبی اقلیتوں کے…

Read More

ڈنمارک : (ویب ڈیسک) چورانوے ہزار لیگو بلاکس کی مدد سے سب سے بڑا کیک بنا لیا گیا، ڈنمارک کی کمپنی نے لیگو بلاکس کے 90 سال مکمل ہونے پر 9 تہوں پر مشتمل گھومنے والا کیک بنالیا۔ کیک میں 94 ہزار 128 بلاکس کا استعمال کیا گیا، کمپنی کے مطابق 9 تہوں پر مشتمل کیک بنانے کا مقصد کمپنی کی 9 دہائیوں کی محنت کو دیکھانا تھا، 90 ویں سالگرہ کا جشن دنیا بھر کے لیگو اسٹورز میں منایا جایا جائے گا، جس کیلئے منفرد انداز اپنائے جا رہے ہیں۔ ایک فیملی کی ملکیت یہ کمپنی 1932 میں Ole…

Read More

نابلس : (ویب ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، نابلس شہر میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کو شہید کیا. حملے کے بعد علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران 40 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیل اورفلسطین کے درمیان مصرکی ثالثی میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 44 فلسطینی ہلاک اور 360 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی بربریت سے مرنے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں،…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شہباز گل کے بیان کی تائید کی۔ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز گل نے کس کو کہا کہ آپ حکم نہ مانیں؟ سی سی ٹی وی میں سب دِکھ رہا ہے کسی نے تشدد نہیں کیا، ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیور پر تشدد کیا گیا، شہباز گل کو قانون کے مطابق رکھا گیا اور عدالت کے سامنے پیش…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تیزی سے بحال ہونے کا سفر جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 16 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی،…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش پر ایرانی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف نے شہرام پور صافی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہری نے جان بولٹن کے قتل کے لیے 3 لاکھ ڈالر دینے کی کوشش کی۔ قتل کی سازش ممکنہ طور پر قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کے ڈرون حملے کے انتقام کے طور پر کی گئی۔ دوسری جانب ایران نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی شہریوں کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل سامنے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی پہنچ گئے، انہوں نے لیاقت میموریل لائبریری میں قائم لنکن کارنر کا دورہ کیا اور سٹارٹ اپ لیب کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامریکی سفیر نے کہا کہ سٹارٹ اپ لیب سے کاروبار کا شوق رکھنے والے افراد مفت جدید ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کر کے اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی سفارت خانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری کو باعث فخر قرار دیا جس کے ذریعے یقینی بنایا جا سکے گا کہ پاکستانی لوگ…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلا صدارتی انتخا ب خطرےمیں پڑ گیا، خفیہ دستاویزات کو حفاظت سے نہ رکھنے کی تحقیقات میں تیزی آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈرامائی چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اچانک تیزی آگئی ہے جس نے دوسرے قانونی سوالوں سمیت اس سوال کو بھی جنم دیا ہے کہ کیا نظریے کی حد تک سہی ہے، یہ تحقیقات امریکی صدارتی عمل کو بدل سکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بارشیں برسانے والے نئے نظام نے لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے، تین سے چار روز تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں اپنے قیام کے دوران یہ بادل وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش برساتے رہیں گے جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں ناخوشگوار صورت پیدا ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ لاہور کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث وہاں کے ندی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 353 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک مریض انتقال کر گیا۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔ قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 155 مریضوں کی…

Read More