تازہ تر ین

شہباز گل کے موبائل کا فرانزک کروانے کیلئے رابطہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے موبائل کا فرانزک کروایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کی آواز میچ کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبارٹری سے رابطہ کیا ہے جبکہ بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبر کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان دیا اس کی پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے اور شہباز گل نے لکھی ہوئی تحریر کہاں سے دیکھ کر پڑھی اس کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
دو روز قبل شہباز گل کو اسلام آباد میں بنی گالا چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں بغاوت سمیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں شہباز گل پر فوج کے خلاف اکسانے کا الزام اور نجی ٹی وی چینل پر کی گئی گفتگو کا بھی ذکر ہے۔
متن کے مطابق ملزم نے سوچ سمجھ کر ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کے لیے بیان دیا اور وہ ایسا بیان دے کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل اور مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv