Author: admin

فری ٹاؤن: (ویب ڈیسک) افریقی ملک سیرا لیون میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، مظاہرین کے تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ایک خاتون اور ایک مرد پولیس اہلکار کر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مہنگائی کے خلا ف سڑکوں پر نکلنے والے شہری صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمرہ ادائیگی پر روانہ ہونے سے قبل عابد شیر علی کے والد سے معافی مانگ لی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی طویل عرصے بعد ایک اہم جگہ پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے شکوے اور غلط فہمیوں پر بات چیت کی اورسیاسی اختلافات کو ختم کرلیا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیصل آباد میں جلد اکٹھے نظر آئیں گے. واضح رہے کہ وزیر…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والے 11 اگست کے فل کورٹ ریفرنس اور عشائیے کی منسوخی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر ان کے اعزاز میں ہونے والا فُل کورٹ ریفرنس منسوخ کیا گیا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا عشائیہ بھی سپریم کورٹ بلڈنگ کے بجائے اب ججز کالونی میں ہوگا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکیں، گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جب کہ بجلی کی بندش نے شہریوں کی اذیت و تکلیف میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ کراچی میں ایک مرتبہ پھر ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے، درجنوں گاڑیاں سڑکوں پہ بند ہو گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جب کہ موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد فٹ پاتھوں کو سڑک سمجھ کر منزل پر پہنچنے کی کوشش…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟…

Read More

بوٹیمبو: (ویب ڈیسک) کانگو کی ایک جیل پر باغیوں کے حملے کے بعد 750 قیدی فرار ہو گئے مقامی حکام نے بتایا کہ مشرقی قصبے بوٹیمبو میں ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ کانگو کی فوج کے ترجمان کیپٹن انتھونی مولوشے نے کہا کہ باغی گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے باغیوں نے قیدیوں کی منتقلی کے دوران کاکوانگورا جیل پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں اے ڈی ایف کے 3 حملہ آور جل کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں نے ان…

Read More

سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد عوام کے احتجاج کے پیش نظر قابض بھارتی فوج بڈگام کو چھاؤنی میں تبدیل کیا ہوا ہے اور وہاں پر محاصرہ کر کے مکینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا رپورٹ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی شوٹنگ کے دوران ٹانگ ٹوٹ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں ان کی ٹانگ پر بظاہر پلاسٹر لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’زخمی ہونے کی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نےکہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کمانڈرعراقی بحریہ لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبد اللہ الزید نے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈرعراقی بحریہ لیفٹینینٹ جنرل احمد جاسم معارج عبد اللہ الزید نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کےمیدان میں غیرمعمولی ترقی کی تعریف کی۔ ایئرچیف…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا۔ اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اور ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی اور کہا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھاکہ 40 روزکے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے نجی چینل پر ان کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا کہ شہدا کے خلاف اس طرح کی مہم چلائی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مہم چلانے والے پکڑے گئے اور انہوں اعتراف کیا کہ آپ اور پارٹی کے کہنے پر مہم چلائی، آپ ہر روز نفرت کے بیج بورہے ہیں وہ آپ کاٹ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف لڑائی آپ لڑر…

Read More