Author: admin

اسکردو: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ شہروز کاشف نے 8 ہزار 68 میٹر دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گشہ بروم ون سر کی۔ شہروز کاشف اب 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ شہروز کاشف کے ہمراہ مزید 5 پاکستانیوں نے بھی گشہ بروم ون چوٹی سر کی جن میں نائلہ کیانی، سرباز خان، امتیاز سدپارہ، ساجد علی سد پارہ اور سہیل سخی شامل ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیشرفت، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔ وزیراعظم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف چودھری فواد حسین کا کہنا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں شہباز گل پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کر سکوں۔ چودھری فواد حسین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہباز کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی اس داستان کی گواہی ہیں، اب جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے شہباز کو جیل نہیں بھیجا جا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے۔

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وکیل نے 22 سال بعد ریلوے کے خلاف 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل ایک مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیا۔ وکیل تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20 روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔ 22 سال قبل یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھورا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔ 66 سالہ تنگناتھ چترویدی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں 22 سال کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی، درخواست میں فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ نظر ثانی کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے کم از کم 12 ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دی جائے۔

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) گرم اور خشک موسم کی وجہ سے یورپ کے کئی ممالک کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ فرانس کے جنگلوں میں لگنے والی آگ نے دس ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پرتگال میں چالیس سکوائر میل رقبے پر پھیلی آگ پر پندرہ سو سے زائد فائر فائیٹرز چھ روز سے قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ رواں برس جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث پرتگال اور سپین میں ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینہ خان نے کہا ہے کہ وہ لبرل فیمنسٹ، روشن خیال اور اعتدال پسند ہونے کے ساتھ ساتھ فرسودہ خیالات پر کھل کر بات کرنے والی خاتون ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام سٹوریز میں چند صارفین کے کمنٹس کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جوابات بھی دیئے۔ اداکارہ نے جن سکرین شاٹس کو شیئر کیا وہ مختلف افراد کی جانب سے ان کی مختلف پوسٹس پر کئے گئے تھے۔ ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غلط کام کا تعلق خواتین کے کپڑوں سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ کے ویٹ لفٹر اور ریسلرز چھائے رہے، سہولیات کے فقدان اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر کے بڑے ایونٹ میں شرکت کرنے والے قومی ہیرو نے ایک گولڈ میڈل اور دو سلور میڈلز اور برونز میڈل جیت کر پاکستان کی لاج رکھ لی۔ کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 405 کلو گرام وزن اٹھا کر ملک کیلئے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی، اسی طرح ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی گوجرانوالہ پیچھے نہ رہا۔ انعام بٹ نے 86 کلو گرام، زمان پہلوان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فاسٹ فوڈ شاپ پر 6 ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ باغبانپورہ کےعلاقے میں قائداعظم انٹرچینج کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے کے نتیجے میں 6 ملزمان نے فاسٹ فوڈ شاپ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دکان کے 2 ملازم جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ عمران اور 21 سالہ علی حسن شامل ہیں۔ زخمی سپرنٹنڈنٹ ایڈووکیٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور حلقہ بندی کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار وفاقی وزیر مرتضیٰ محمود کے وکیل نے دلائل دیئے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 اور 174 میں تبدیلیاں کی گئیں۔ حلقہ بندیاں کرکے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 20 کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقہ بندیوں سے متعلق…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ںے رہنما تحریک انصاف شہبازگل پر ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟ عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو بچانے کے لیے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری بھی غیرقانونی ہے، ڈرائیور کی اہلیہ کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) معاون خصوصی عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ معاون خصوصی عطا تارڑ نے وکیل کے ذریعے لا ہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی، درخواست میں چیف سیکریٹری ، ڈپٹی کمشنر اور پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عطاتارڑ نے درخواست میں موقف دیا ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، آسٹرو ٹرف کو سمیٹنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں، تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔ شیخ رشید نے لکھا کہ عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے، ملک سیاسی تصادم کیطرف بڑھ رہا ہےانتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے، اس سے بچیں. حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کی بجائے 62 وزراء لگائے جن میں 17 بےمحکمہ ہیں۔ سٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے…

Read More