Author: admin

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج دورہ لاہور متوقع ہے، عمران خان شہباز گل کی گرفتاری، سیاسی امور پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان دورہ لاہور میں پارٹی رہنماوں سے جلسے کے امور پر بھی بات کریں گے، دورہ لاہور کے دوران عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ملاقات بھی ہوگی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا…

Read More

لسبیلہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بس بیلہ کے قریب الٹ گئی، جس میں 40افراد زخمی ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ 10 کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) راول ڈیم بھرنے کے باعث سپل ویز کھول دیئے گیے، پانی کی سطح 1751 فٹ ہونے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راول ڈیم اتھارٹی نے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کے بارے آگاہ کر دیا، 1749 فٹ پانی کی سطح پر سپل ویز بند کر دیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت برساتی نالوں میں نہانہ یا تفریح کے لیے جانا منع ہے۔ انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اور خود کو نالوں سے دور رکھیں، سپل ویز کھولنے سے…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، تمام ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے۔ عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لئے کالجز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ سٹیج وائز مقررکرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے،…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں ایف بی آئی کے دفتر میں گھسنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ سنسیناٹی شہرمیں اس وقت پیش آیا جب مسلح شخص نے امریکی تحقیقاتی ادارے کی وزیٹر سکریننگ والی عمارت میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ فرارہونے پر جب اس کا پیچھا کیا گیا تو پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وہ مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بیالیس سالہ رکی شفر کے نام سے کی گئی ہے۔

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے زوردیا ہے کہ روس اور یوکرین نیو کلیئر پاور پلانٹ سے فوج اور اسلحہ دور رکھیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کو ناقابل قبول عمل قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کیف اور ماسکو کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر اینرگودر میں واقع پاور پلانٹ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی بار حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیڈرز لینڈ روانہ ہو گئی۔ پاکستان ون ڈے سکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں براستہ دبئی ایمسٹرڈیم پہنچے گا، تین ون ڈے میچز کی سیریز روٹر ڈیم میں کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز سولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، امریکی ڈالر 2 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 216 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ ، واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت میں انٹربینک میں بلند ترین سطح سے 23 روپے 44 پیسے کی کمی ہو چکی ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عداالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ارشد ندیم اور نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیت کر اپنی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دریں اثناء عدالت نے لیگل ٹیم کو پی ٹی آئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر میں پھر تیزی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 624 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد رہی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 299 ٹیسٹ کئے گئے، 624 مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے شکار 142 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

Read More