Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرح خان نے اپنا نام بگاڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کو دوبارہ لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوایا۔ نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے فرح خان کا نام بگاڑا، معاون خصوصی فرح خان کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، عطا تارڑ کے عمل سے فرح خان کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔ فرخ خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ سات…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا لیکن آج چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ چودھری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ہاکی سٹیڈیم سے آسٹرو ٹرف اکھاڑنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب کیخلاف سابق انٹرنیشنل ہاکی پلئیرز نے احتجاج کیا، سٹیڈیم میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو ہفتہ کو ہونے جارہا ہے، آسٹروٹرف کو اکھاڑنے پر سابق ہاکی کھلاڑی میدان میں آگئے اور پلے کارڈز اٹھا کر سپورٹس بورڈ پنجاب کے خلاف نعرے لگائے، سابق اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر طارق عزیز، سابق انٹرنیشنل پلئیر میجر پیرزادہ، سابق مینجر قومی ٹیم کرنل ریٹائرڈ عبدالرؤف سندھو سمیت دیگر احتجاج میں شامل ہوئے،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات کے بارے میں سب کو سوچنا ہوگا ۔ سیاستدانوں کو اپنی انا ختم کر کے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ صدر کا کردار آئینی ہوتا ہے لیکن میری خواہش ہے ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مخلص اور محنتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، حکومتی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئی، پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت کی گئی، پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چودھری سالک حسین نے کہا کہ مخلص اور محنتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، مسلم لیگ ایک فعال اور متحرک جماعت ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ واپڈا کے 23ویں چیئرمین ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) پیشہ ور انجینئر اور سولجر ہیں۔ اُنہوں نے ان دونوں شعبوں میں متوازی طور پر چار دہائیوں تک خدمات سر انجام دی ہیں۔اُنہوں نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ سے 1984ء میں بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے 1990ء میں سول انجینئرنگ میں ماسٹر زکیا۔ وہ کمانڈر انجینئرنگ کور اور کوارٹر ماسٹر جنرل، پاکستان آرمی کے طور پر خدمات سر انجام…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی کا شکار رہا ہے، ملک میں بھارتی دہشتگردی کے ٹھوس شواہد عالمی برادری سے شیئر کیے گیے ہیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا، 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 3 سال مکمل ہوئے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے، 5 اگست کو دفتر خارجہ کی طرف سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر درخواست گزاروں کی ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ میں ہاکی اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کو رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کو لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی گئی، اسپورٹس بورڈ کے آئین کے تحت گراؤنڈ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، گراؤنڈ میں شادی فنکشن یا سیاسی جلسے نہیں ہو سکتے، اسپورٹس بورڈ نے اجلاس کیے بغیر ہی ہاکی گراؤنڈ…

Read More

میکسیکو: (ویب ڈیسک) امریکی سرحد سے متصل میکسیکن سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسکیو سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا۔ دونوں جانب سے تیز دھار آلات، راڈوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ خونی لڑائی میں ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جیل کے تھانے منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے 4 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ 8 شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے میسنجر پلیٹ فارم میں اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپشن متعارف کرانے جارہی ہے۔ جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کمپنی اس پرائیویسی فیچر کی آزمائش کچھ مخصوص چیٹس میں بطور ڈیفالٹ سیٹنگ کر رہی ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپشن آن لائن ڈیٹا پرائیویسی کے لیے ایک سنہری معیار ہے۔ اس کے تحت پیغامات صرف پیغام بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دیکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ اِنکرِپشن کے اس معیار کے ساتھ میٹا کو بھی پیغامات نہیں دِکھنے چاہییں۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ…

Read More

پاپوا نیو گنی: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے پرندوں کی دنیا میں ایک ایسا طائر دریافت کیا ہے جس کے زہریلے ہونے کی سائنسی تصدیق ہوچکی ہے۔ پاپوا نیوگِنی اور انڈونیشیا جزائر پر عام پائے جانے والے پرندے کا پورا نام ’ہوڈڈ پیٹوہوئی‘ ہے جو واحد زہریلا پرندہ قرار پایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1990 میں اس کا زہریلا پن سامنے آیا تھا۔ پرندوں کے ایک ماہر، جیک ڈمبیشر بحرالکاہل کے جزائر میں محو تحقیق تھے۔ انہوں نے کچھ پرندوں کو پکڑنے کے لیے جال لگایا تو اس میں پیٹوہوئی بھی گرفت میں آگیا۔ جیسے ہی انہوں نے پرندے…

Read More

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر پر شدید چوٹ کے باعث اداکارہ کا بچنا مشکل ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ این ہیش کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ’شاید زندہ نہ رہ سکیں‘۔ 53 سالہ اداکارہ کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے جس سے ان کا دماغ متاثر ہوا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد 65 منٹ تک…

Read More