Author: admin

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا خاندان بے گھر ہونے والا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد اچھے پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ میرے والد پر بہت قرض چڑھ گیا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ خاندان تقریبا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر شیرباز سے پانچ کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے منشیات سامان میں چھپا رکھی تھی۔ کوئٹہ ائیر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر باسط علی کے سامان سے بھی پانچ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد انٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی، اس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفیکیشن فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ڈالر کے انٹربینک نرخ میں آج مزید تین روپے کی کمی آئی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کسی بھی وقت معاہدے پر دستخط ہونے کی اطلاعات زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید کم ہوئی ہے۔ بازار بند ہونے تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 39 پیسے کم ہو کر 215 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق لیٹر آف انٹینڈ دستخط کے بعد پاکستان بھجوا دیا گیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بارے میں بڑی خوشخبری آ گئی۔ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہو گیا جس کے بعد لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط کر دئیے گئے۔ آئی ایم ایف نے معاہدے کے نکات پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط کرکے پاکستان کو واپس بھجوادیا ہے ، اب پاکستانی حکام اس پر دستخط کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھجوائیں گے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف دائر نظرِ ثانی کی اپیل مسترد کر دی۔ اسلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کی اپیل مسترد کی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے سماعت کے دوران اپیل قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے دیے گئے دلائل سے مطمئن ہوئے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اور ادارے ہماری طاقت ہیں لیکن رانا ثنا اللہ ملک کو تباہ کر دے گا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 13 حکمران جماعتیں ہیں لیکن عمران خان تنہا ہیں۔ 62 وزرا ہیں اور 17 کے محکمے نہیں ہیں۔ جتنا الیکشن تاخیر سے ہو گا عمران اتنا ہی مقبول ہو گا اس لیے حکمرانوں کو مفت مشورہ ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، ملک کو تباہی سے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ رائل ملٹری کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو اس پریڈ میں شریک ہوئے۔ رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فواد چودھری نے لکھا کہ تحریک انصاف شہباز گل پر پولیس حراست میں شدید تشدد کا معاملہ عالمی فورمز میں اٹھائے گی، اس مقصد کیلئے ڈاکٹر شیریں مزاری کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عالمی اداروں سے رجوع کریں اور مبصرین اس معاملے کی تحقیق کریں۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شہباز گل پر مبینہ تشدد کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کے بورڈ کے پاس لے جا کر طبی معائنہ کروایا گیا۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، جیسا کہ تصاویر میں نظر آرہا ہے ملزم بالکل ہشاش بشاش اور جسمانی طور پر فٹ ہے۔ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے، پولیس جسمانی ریمانڈ کے دوران قانون کے مطابق تفتیش کرتی ہے اور کسی قسم کا تشدد…

Read More

پشاور : (ویب ڈیسک) پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد نے کاروائی کر کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کرنے کےالزام میں 11 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہیڈ ٹیچر، پرائیویٹ اسکول ٹیچر، طالب علم، کالج اسٹاف شامل ہیں، ملزمان نے پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے، واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی، نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست دائر کی۔ ڈائری برانچ نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، عملہ ڈائری برانچ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں لگی، درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان کچھ دیر بعد کرینگے۔ استدعا میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے بارے میں منفی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر عمران اشرف کی اہلیہ کرن نے اپنے شوہر کا نام اپنے نام سے ہٹا کر اپنے والد کا نام لکھ لیا ہے، اب وہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق حسین ڈار سے موجود ہیں۔ نام تبدیل کرنے کے ساتھ کرن نے عمران اشرف کی تمام تصویریں بھی اپنے اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس نے ان افواہوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔ دوسری جانب کرن اشفاق نے حالیہ…

Read More