Author: admin

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سریاب عجب خان ایریگیشن کالونی کے قریب گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جو پولیس موبائل کے قریب سڑک پر گر کر پھٹ گیا۔ دستی بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا تاہم ایس ایچ او سریاب سمیت دیگر پولیس اہلکار دستی بم حملے میں محفوظ رہے ۔ دھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو…

Read More

پیانگ یانک: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کی بہن نے تصدیق کی ہے کہ کم جونگ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی حالت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شدید تشویشناک ہے جس کی تصدیق ان کی بہن کم یو جونگ بھی کرچکی ہیں۔ کم یو جونگ نے پڑوسی ملک جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ جنوبی کورین حکام شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ کورونا وائرس ہماری وجہ سے پھیل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، ممبر صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ، چئیرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) علی پور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرنے والے افراد میں شیخ عبدالواحد علی ٹاؤن کا رہائشی، شیخ لطافت علی عرف منا فتح پور روڈ کا رہائشی، بلال حسین بوہڑ ٹبی آرائیں کا رہائشی، رمضان عرف بنو فرید آباد کا رہائشی اور منور شامل ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ لواحقین پوسٹ مارٹم کرانے سے انکاری ہیں۔ شہریوں نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور روز ویلٹ ہوٹل سمیت دیگر اہم معاملات پر فیصلے کیے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ پانچ کمرشل بینک حکومتی گارنٹی کی منظوری تک لیٹر پر قرضہ فراہم کرنے کیلئے رضامند ہیں۔ وزارت خزانہ کی بریفنگ کے بعد ای سی سی کی جانب سے پی ایس او کو 50 ارب روپے قرضے کی فراہمی کیلئے لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاہور کے ہاکی سٹیڈیم سے آسٹروٹرف اکھاڑنے کے معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ نیب کے قانون کے تحت یہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان، پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، پاکستان مختلف شعبوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لا کر الیکشن جیتنے، ہم کو ٹھکانے لگانے کا پلان بنایا گیا ہے، مجھے کمزور کر کے نواز شریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ امریکی ایجنڈے پر کام کرنے کیلئے ملے گا ، کہا جا رہا ہے افغانستان پر ڈرون حملہ پاکستان سے ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سچ ہے تو کیا ہم نے قومی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، شہباز گل نے قانون کی خلاف ورزی کی، قانون کے مطابق ہی نمٹیں گے، سوات میں طالبان کی مبینہ موجودگی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، افغان حکومت کے ساتھ بھی رابطہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دفاعی نمائش آییڈیاز 2022 کی سافٹ لانچ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں طالبان کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔ پاکستان کے شہروز کاشف نے 8035 میٹ رنویں بلند چوٹی گیشر برم ٹو سر کی، اس سے پہلے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں، وہ چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے۔ خیال رہے کہ یہ شہروز کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی، اس مہم میں کامیاب ہوئے تو شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کیں، کاروباری اوقات کار کی پابندی کو ختم کر دیا، صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز اور ایگرو بیسڈ اکانومی کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویز الٰہی نے تاجر برادری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سراج الحق نے خیبرپختونخوا میں حالات کشیدہ ہونے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ جل رہا اور وزیراعلیٰ کے پی بنی گالہ میں بانسری بجا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر حالات ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے میں امن و امان کی صورت حال شدید خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت کے پی کے حالات بگاڑے جا رہے، صوبہ جل رہا اور وزیراعلیٰ کے پی بنی گالہ میں بانسری بجا رہا ہے،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اقلیتی کنوشن اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے قرار داد پیش کی جس کی وزیر برائے پارلیمانی امور نے حمایت کی۔ اقلیتی کنونشن میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قرارداد متفقہ منظور ہوگئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کو قانون میں برابری کے حقوق اور برابرکا شہری سمجھا جائے گا۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے…

Read More