Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج مقدس ادارہ ہے جس کے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چار سال میں ملک کو تباہ کیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں عمران خان کے فوج سے اچھے تعلقات ہیں، سیاست دانوں کے منہ سے ایسی بات اچھی نہیں لگتی کیونکہ فوج کا ادارہ مقدس ہے،، یہ ادارہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی گندی سیاست…

Read More

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے شکیب الحسن کو بنگلادیشی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔ گزشتہ دنوں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر وہ بنگلادیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو جوئے کا کاروبار چلانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کریں۔ اس کے بعد جمعرات کو شکیب الحسن نے بیٹنگ کمپنی سے اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا جس پر بنگلادیشی بورڈ نے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ بنگلادیشی بورڈ نے 27 اگست سے…

Read More

اسلام آباد / ریاض: (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 10 ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو دس ماہ تک ماہانہ 10کروڑڈالرکی پٹرولیم پراڈکٹس امداد میں دینے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر اسی ہفتے ڈپازٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، رقم کو دوبارہ قومی بینک میں جمع کرایا جائے گا۔ بلوم برگ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ 25 مئی کو جو گولیاں تم نے چلائیں، سن لو! تمہیں ضرور پھانسی ہو گی، جلد تمہیں جیل بھیجیں گے ، ہم کیس لانے والے ہیں، پاک فوج اور عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا نہیں ہو سکتے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان میرے قائد ہیں، ان کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب وہ صرف پاکستان کے نہیں دنیائے اسلام کے لیڈر بن گئے…

Read More

بغداد: (ویب ڈیسک) نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب نے برطانوی جریدے کیخلاف خود کو تصویر میں موٹی دکھانے پر مقدمہ کروا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ ایناس طالب نے کہا ہے کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پنجاب میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار بننے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔ سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی اور قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی تفصیلات کے مطابق 15 سال یا زائد سزا کانٹنے والے 65 سال یا زائد عمر کے قیدی کو بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال سے…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ سمندر میں دو دن طغیانی رہے گی۔ کراچی میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیسرا الرٹ جاری کر دیاگیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ دو روز کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔سندھ اور بلوچستان میں ماہی گیر 14 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم آج رات 12 بجے عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہوں تمام لوگ اس کا حصہ بنیں۔ مینار پاکستان میں عمران خان بڑے بڑے جلسے کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج کی تقریب شایان شان ہو گی۔ پاکستان کی آزادی کے لیے لاکھوں خاندان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو یہ پھر نئے جذبے سے لوٹی۔ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر اسلام آباد میں قومی پرچم کی پینٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر پولیس اور ایف سی کے دستوں نے سلامی پیش کیا۔ ایس ایس یو سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس کے دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اسلام آباد پولیس کے مختلف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی اتوار کو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں تاکہ ایک آزاد ملک میں رہنے کے احساس سے لطف اٹھایا جا سکے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، یک جہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ ملک کے تمام شہروں میں پرچموں، بیجز اور سٹیکرز کے علاوہ بچوں بڑوں کے کپڑوں کے سٹال قائم کئے گئے ہیں، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم…

Read More