Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کرپارٹی کو ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قیام سے لےکر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔ جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو شکست دی گئی اور آج تاریخی اجتماع ہو گا۔ عمران خان سازش کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر ہوں گے اتنے ہی باہر ہوں گے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا فارن فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی سیاسی مفاد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میدان لگا لیا۔ پی ٹی آئی کے لاہور میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جلسہ کے لئے عمران خان گزشتہ روز ہی لاہور پہنچ گئے تھے، انتظامات دیکھنے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ رات ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے مختلف راستے بنائے گئے ہیں، خواتین ، فیملیز کے بیٹھنے اور داخلہ الگ دروازے سے…

Read More

سوات : (ویب ڈیسک) سوات میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیرون برآمد کرلی۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ابوظبی جانے والے مسافر شیرباز سے 5.16 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سےچھپارکھی تھی۔دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ سےدبئی جانے والے مسافرباسط علی سے 5 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا جب کہ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

Read More

گوجرانوالہ : (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں جعلی غیر ملکی پاسپورٹ بنانے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے گھر میں پرنٹنگ مشین لگا رکھی تھی،دوران کارروائی 38 پاسپورٹ اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف ملکوں کی امیگریشن مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں،گرفتار تین ملزمان سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ رابطے تھے۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیبل پر بیٹھنے پر اعتراض نہیں،نئے الیکشن کے علاوہ اس بحران سے نکلنے کا کوئی حل نہیں ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ صدر مملکت نے اچھی تجویز دی ہے،ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرنے کا کوئی مقصد ہوتا ہے ،شہبازشریف انتخابات کا اعلان کریں تو الیکشن اصلاحات سمیت دیگر ایشوز پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ اسد عمر کا کہناتھا شہباز گل محب وطن ہیں،انہوں نے عدالت میں دکھایا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی 17 سال میں پہلی بار سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور 2022’ کیلئے نامزد نہ ہوسکے۔ فرانسیسی فٹبال حکام نے جمعہ 12 اگست کو سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں 2005 کے بعد پہلی بار لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔ سب سے زیادہ 7 بار ‘بیلن ڈی اور’ ایوارڈ جیتنے والے میسی نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 میچز میں صرف 11 گول کیے اور خیال کیا جارہا…

Read More

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہزاروں خواتین کی جانب سے قانونی شکایتوں کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جانسن بے بی پاؤڈر کی برطانوی مارکیٹوں میں فروخت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی ہزاروں خواتین کی جانب سے جانسن بے بی ٹالکم پاؤڈر کے خلاف کی گئی شکایات کے بعد ایسا فیصلہ کیا گیا ہے، خواتین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ پاؤڈر کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ خواتین نے اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ بے بی پاؤڈر بنانے کیلئے ٹالک (Talc) کا استعمال کیا جاتا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے وکیل فیصل فرید چوہدری اور علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی۔ شہباز گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے…

Read More

سوات : (ویب ڈیسک) ترجمان خبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد دور افتادہ پہاڑوں میں موجود ہیں۔پولیس اورسکیورٹی ادارے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات میں 2008 کادور واپس آسکتا ہے۔ سوات میں امن وامان کی صورتحال انتظامیہ کےکنٹرول میں ہے۔سوشل میڈیا پر آنے والی مسلح افراد کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے پُرامن معاشرے میں کسی بھی دہشت گردی کے لیے کوئی…

Read More