تازہ تر ین

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بنگلادیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کے سپرد

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے شکیب الحسن کو بنگلادیشی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔
گزشتہ دنوں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر وہ بنگلادیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو جوئے کا کاروبار چلانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کریں۔
اس کے بعد جمعرات کو شکیب الحسن نے بیٹنگ کمپنی سے اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا جس پر بنگلادیشی بورڈ نے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
بنگلادیشی بورڈ نے 27 اگست سے یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
بیٹر صابر رحمان اور وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv