Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔ انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 214 روپے پر فروخت ہوا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا، اختتام پر مارکیٹ 764 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح کا تاریخی پورٹریٹ آویزاں کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی کی گئی۔ قائد اعظم کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کی تاریخی تصاویر پر مبنی فوٹو گیلری کا دورہ بھی کیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ شہباز شریف کا میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف…

Read More

سعودی عرب ن: (ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ والدین کے ہمراہ عمرے پر جانے والے بچوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ والدین اب اپنے بچوں کو مسجد الحرام لاسکتے ہیں۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بغیر اجازت کے داخل ہوسکتے…

Read More

کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا خوفناک کیڑا دریافت کیا ہے جو مچھلی کی زبان کاٹ ڈالتا ہے اور خود اس زبان کی جگہ لے کر مچھلی کے منہ کو اپنا مسکن بنا لیتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مچھلی کی زبان کھا جانے والا کیڑا ایکواڈور سے کیلیفورنیا کے درمیان پانی میں پایا جاتا ہے۔ جس کا نام سموتھاؤ ایگزگوا ہے۔ یہ کیڑا مچھلی کی زبان پر چپک جاتا ہے اور خون کی روانی روک دیتا ہے جس کی وجہ سے مچھلی کی زبان ضائع ہو جاتی ہے۔ یہ کیڑا اپنی ابتدائی عمر سے…

Read More

خیبرپختونخوا : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے باعث پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ کے مطابق ضلع دیر کے علاقے باروال میں سیکیورٹی فورسز پردستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کو مثالی بنا کر چھوڑیں گے اور ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ہوا ہے اور ہم تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ جو اہداف میں نے فکس کیے ہیں وہ بڑے بڑے ہیں۔ اللہ آپ کی مدد کرتا ہے اور مشکلات خودبخود حل ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے فکر رہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ہر ایک سے کام لیں گے۔ جب بھی حکومت میں آیا ہوں تمام…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کی سفارش…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یوم آزادی پر جن افراد کو مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی ہیں۔ حکومت پاکستان نےاسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کے لیے نشان امتیاز کا اعلان کر دیا۔ قومی کر کٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ کامن ویتلھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔ میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارکباد دیتے…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پرنظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں،یہ دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج نظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔…

Read More