Author: admin

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس میں مبتلا 4 افراد انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کووڈ میں مبتلا 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو گالی نکالنے والے آج معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں۔ عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاعمران خان نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ امریکا سے معافی مانگی، عمران خان نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں، اس سے دشمنی نہیں چاہتے، کیا چاہتے ہو؟ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بار بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہو؟ امریکا سے اتنی ہی دشمنی ہے تو لابسٹ کس…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں، ان سے ہوشیار رہنے…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) یوم آزادی ے موقع پر وزیرا عظم نے کہا ہے کہ ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے۔ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مایوسیاں پھیلانے والوں کی پھر ہار ہوگی۔مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ 13 اگست اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 75ویں یوم آزادی پر ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا جس میں فریئر ہال کو دکھایا گیا ہے۔ گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر فریئر ہال کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنا لیا۔ گوگل نے سب سے پہلے 2011 میں پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنایا تھا جس کے…

Read More

حافظ آباد : (ویب ڈیسک) حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ تک متاثرہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر ملزم نے ملازمہ کو زہریلی گولیاں کھلا دیں اور ساتھیوں سے مل کر ملازمہ کو دفن کروا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ اس سے قبل رات گئے مختلف شہروں میں آتش بازی، ملی نغموں اور سبز ہلالی پرچموں…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں مزارقائدؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کےچاق و چوبند دستے نے گارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔ آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، دن کا آغاز خصوصی دعاوں اور وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ یوم آزادی پر مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلی گلی گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ملک بھر میں گلیاں، کوچے، بازار سج گئے، اہم سرکاری عمارتیں سبزوسفید روشنیوں سے نہا گئیں۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہو گی۔ مزار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قوم آج 75واں یوم آزادی اس عزم کی تجدیدکے ساتھ منائے گی کہ پاکستان کوایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کیاجائیگا ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ دن کے آغاز پرمساجد میں ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیںگی۔ تقریبات کانکتہ عروج اسلام آباد میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ہوگی۔ قومی پرچم لہرانے کی ایسی تقریبات ملک بھرمیں صوبائی، ڈویژنل اورضلعی ہیڈکوارٹرزکی سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی۔ریڈیو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اینٹی امریکن نہیں ہوں، میں امریکا سے دوستی چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں چاہتا۔ لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ صرف تیرے سے مدد مانگتے ہیں، جشن آزادی تقریب میں ماؤں، بہنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، جہاں ایسے باشعور نوجوان ہو وہ ملک خوش قسمت ہوتے ہیں، آج میں نے حقیقی آزادی کا راستہ بتانا ہے، حقیقی آزادی کوحاصل کرنے کے لیے کیا قدم…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوات میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چند روز میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی سوات میں مبینہ موجودگی کی غلط فہمی پھیلائی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوات اور دیر…

Read More