تازہ تر ین

صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی اور قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔
قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی تفصیلات کے مطابق 15 سال یا زائد سزا کانٹنے والے 65 سال یا زائد عمر کے قیدی کو بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کے لیے بھی باقی سزا میں چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔
قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان جبکہ 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی اور گینگ ریپ کے مجرموں پر نہیں ہو گا جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv