تازہ تر ین

رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پنجاب میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھیں گے تو ااشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو جو 2 کارکن شہید ہوئے ہم ان کے اہلخانہ کو انصاف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل کی جائے گی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا جبکہ شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور کمیٹی بنا دی گئی ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل کو حل کیا جا سکے، بڑا مربوط نظام چلے گا اور پاکستان کا فائدہ بھی سیاسی استحکام میں ہے۔
معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کبھی اوپر کبھی نیچے جاتا ہے، ایسے معیشت نہیں چلتی جبکہ سفید پوش آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھی اپنی پالیسی واضح کر دی ہے اور معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ پارٹیز کے بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے لیے فریم ورک بنانے کے لیے تیار ہیں اور فاصلے کم ہونے میں بہتری ہے لیکن فاصلہ اس وقت کم ہو گا جب شہباز شریف الیکشن کی طرف جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv