Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے رمضان شوگر مل میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ دونوں ریفرنسز…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزرا سیاسی جنازے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنےکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔ اکتیس اگست کودفتری اوقات کارختم ہونے سےپہلے رقم پاکستان کےاکاؤنٹ میں منتقل ہونے کاامکان ہے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اظہارآمادگی کالیٹر جلد دستخط کرکے آئی ایم ایف کو بھیج دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی میمورینڈم کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے…

Read More

لسبیلہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں موسلا دھار بارش نے پھر تباہی مچادی۔ قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے۔ لسبیلہ میں سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ حب میں موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا۔ طوفانی بارش سے شہری بھی خوفزدہ ہو گئے ۔ لسبیلہ میں لنڈا ندی میں طغیانی آ گئی ۔ سیلابی ریلے میں متبادل راستہ بھی بہہ گیا ۔ قومی شاہراہ پھر بلاک ہو گئی ۔سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ روڑی ندی میں طغیانی سے وسیع اراضی پر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہو گئیں ۔ متعدد…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان برطانیہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔ قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج یہاں حیرت انگیز شکر پڑیاں نیشنل پارک میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کو منا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اہم سنگ میل کو منانے کے لیے برطانوی ہائی کمیشن اسٹاف نے 75 درخت لگائے ہیں اور دیگر سرگرمیوں کی طرح یہ…

Read More

تھر پارکر : (ویب ڈیسک) تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رات گئے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ بجلی گرنے کے واقعات تحصیل مٹھی اور عارب میمن کے علاقے میں پیش آئے۔ بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کا جوان باکسنگ کے شعبے میں بھارتی حریف کو شکست دے کر وطن لوٹ آیا۔ ائیر پورٹ پر باکسر شہیر آفریدی کا صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ پولیس کے افسران نے استقبال کیا، رہائشگاہ پر جشن بھی منایا گیا۔ سندھ پولیس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی نے قوم کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا۔ ائیر پورٹ پر سینیئر پولیس افسران اور حکومتی شخصیات نے استقبال کیا۔ بھارتی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست فاش دینے والے قومی باکسر رہائش گاہ پہنچے تو وہاں بھی جشن منایا گیا۔شہیر آفریدی نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پھر بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، شدید بارشوں کے باعث آج ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رات گئے اور صبح شاہراہ فیصل ،ڈرگ روڈ، جوہر موڑ کےاطراف تیز بارش ہوئی، شاہ فیصل کالونی، ملیر ، ائیرپورٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل…

Read More

کراچی، کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جبکہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ شدید بارشوں…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملعون سلمان رشدی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں جیسے ہی ایک تقریب سے خطاب کیلئے سٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا، ملعون کی چاقو کے وار سے ایک آنکھ ضائع، جگر پر بھی زخم آئے، بازو کی نسیں بھی کٹ گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملعون سلمان رشدی کےجگر پر بھی زخم آیا جبکہ پیٹ اورگردن پر بھی زخم آئے ہیں، ملعون سلمان رشدی بولنے اور بات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔ 25مئی کے حوالے سے عطا تارڑ کےجی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے، چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، 25 مئی کو پی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے 28 ستمبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہے جبکہ قانون ساز اسمبلی کے ممبران بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے خائف نظر آتے ہیں۔ حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سیاسی قیادت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل تحفظات دور کئے جانے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی راہداریوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیمی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا…

Read More