Author: admin

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت قائم کیے ایک سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندنے پیغام جاری کیا ہے۔ افغان وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر افغان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن باطل پر حق کی فتح اور غاصبوں، ان کےغلاموں سے ملک کی آزادی کا ہے، دنیا کو امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔ افغان وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کسی ملک کیلئےخطرہ نہیں، بیرونی ممالک کو افغانستان کے ساتھ مثبت سیاسی، تجارتی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور اس دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسزکی کاوشوں کو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1775 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 4300 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی، جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر پولیس سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔ وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہباز شریف کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعظم نے جو گھر ڈیکلیئر کئے ہیں وہاں پر سیکورٹی دی جارہی ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق 500 سے زائد پولیس کے اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے، اس سے قبل عطا تارڑ اور دیگر…

Read More

ناسو، بہاماس: (ویب ڈیسک) فرانس کے ایک فری ڈائیور نے پانی میں 393.7 فِٹ گہرائی تک غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ غوطہ خور نے یہ ریکارڈ ساتویں بار بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرنوڈ جیرلڈ نے یہ ریکارڈ بہاماس میں منعقد سالانہ ورٹکل بلیو مقابلوں میں گہرا ترین غوطہ لگا کر بنایا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ جیرلڈ کے غوطے کا دورانیہ 3 منٹ 34 سیکنڈز رہا۔ فری ڈائیونگ غوطہ خوری کی ایک ایسی قسم ہوتی ہے جس میں خوطہ خور سانس لینے کے کسی آلے کے بغیر سانس روک کر پانی میں جاتا ہے۔

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کوئین کترینہ کیف نے فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر بڑا اعلان کردیا ہے۔ سلو میاں کی ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار کیونکہ ٹائیگر کی ایک مرتبہ پھر سنیما گھروں میں واپسی ہونے والی ہے، سلمان خان نے ایک تھا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’ایک تھا ٹائیگر 3‘ سال 2023 میں 23 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے محمد حمزہ خان کو برطانوی کھلاڑی نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں مات دے دی۔ انگلینڈ کے فنلے وٹنگٹن نے حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ فرانس کے شہر نینسی میں جاری چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں فنلے نے پہلے دونوں گیمز 2-11 اور 9-11 سے جیت کر 0-2 کی برتری حاصل کی، تاہم حمزہ نے شاندا انداز میں اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 11-13 سے اپنے نام کرکے مقابلہ 2-2 کر دیا۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ مظفر آباد میں کھیلے گئے کے پی ایل کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنائے، شاہ زیب نے 40 اور شرجیل خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، سہیل خان نے 3 اور فرحان شفیق نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 106 رنز ہدف کے تعاقب میں اوورسیز واریئرز کی ٹیم 8 اوورز میں 3 وکٹ کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں میڈل حاصل کر نے والے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعظم نے ایتھلیٹس کو اسلام آباد مدعو کر لیا۔ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب 22 اگست کو ہوگی، وزیراعظم ارشد ندیم، نوح دستگیر، انعام بٹ سمیت دیگر کو کیش انعامات دینگے۔ واضح رہے کہ قومی ایتھلیٹس کی گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔

Read More

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق وہاں ٹھہرنے کا وقت 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنۃ کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔حج سیزن میں زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنۃ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔ ریاض الجنۃ کی لمبائی 22 میٹرز…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے امریکی کانگریس کے وفدکے دورہ تائیوان کے پیش نظرایک بارپھرجنگی مشقیں شروع کردیں۔ چینی فوج کے بیان کے مطابق فورسزنے تائیوان کے ارد گرد، سمندر اور فضائی حدود میں جنگی مشقوں کا اہتمام کیا۔ اس سے قبل چینی فورسزنے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے موقع پر جنگی مشقوں کا انعقادکیا تھا۔

Read More

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) تمر یا مینگروو کے جنگلات کی افزائش قدرے نامساعد حالات میں ہوتی ہیں کیونکہ مٹی نمک سے بھری ہوتی ہے جس میں غذائی اجزا نہیں ہوتے اور دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں۔ اس موقع پر مٹی میں دب کر رہنے والے کیکڑے مٹی میں شامل مفید بیکٹیریا اوپر نیچے کرکے درختوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس سے قبل ماہرین نے مینگروو جنگلات میں خردبینی اجسام اور مفید بیکٹیریا پر غور نہیں کیا تھا لیکن اب شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تمر کے جنگلات میں رہنے وال فڈلر کیکڑوں کا تفصیلی…

Read More

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) پٹیاں، پھاہے اور بینڈیج طبی دنیا میں عام استعمال ہوتی ہیں لیکن انہیں چپکائے رکھنا یا چپکنے کی صلاحیت کنٹرول کرنا محال ہوتا ہے۔ اب آواز کی لہروں اور باریک بلبلوں کی مدد سے نہ صرف نم دار جلد پر بھی پٹیوں کو چسپاں رکھا جاسکتا ہے بلکہ ان میں چپکنے کی صلاحیت بھی قابو کی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اور دیگر جامعات کے سائنسدانوں نے یہ ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس میں الٹراساؤنڈ اور بلبلوں کی مدد سے نہ صرف پٹیوں میں چپکنے کی صلاحیت کو بڑھانا ممکن ہے بلکہ ضرورت کے لحاظ سے…

Read More