تازہ تر ین

فرانسیسی فری ڈائیور نے گہرے ترین پانی میں غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

ناسو، بہاماس: (ویب ڈیسک) فرانس کے ایک فری ڈائیور نے پانی میں 393.7 فِٹ گہرائی تک غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ غوطہ خور نے یہ ریکارڈ ساتویں بار بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرنوڈ جیرلڈ نے یہ ریکارڈ بہاماس میں منعقد سالانہ ورٹکل بلیو مقابلوں میں گہرا ترین غوطہ لگا کر بنایا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ جیرلڈ کے غوطے کا دورانیہ 3 منٹ 34 سیکنڈز رہا۔
فری ڈائیونگ غوطہ خوری کی ایک ایسی قسم ہوتی ہے جس میں خوطہ خور سانس لینے کے کسی آلے کے بغیر سانس روک کر پانی میں جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv