Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر میں آٹو رکشوں سے ایک من 17 کلوسے زائدچرس قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ طور پرشون چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 رکشوں سے مجموعی طور پر 57 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایوب خان اور سلمان نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پرچینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ اجازت چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسو ایشن چودھری محمد ذکا اشرف نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے ایک خط میں مانگی ہے۔ چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کرشنگ سیزن میں پاکستان کی شوگر ملوں نے ریکارڈ 80 لاکھ ٹن چینی بنائی ہے، 60 لاکھ ٹن ملکی کھپت نکال کر شوگر ملوں نے 20 لاکھ ٹن فالتو چینی بنائی۔ خط میں درج ہے…

Read More

روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کل بروز منگل سے روٹرڈیم شہر میں شروع ہورہی ہے۔ آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے ایک اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد سومرو نے 92 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اعجاز حسین جاکھرانی نے 86 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ سپیکر راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک)بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا گیا۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج رات پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق دریا راوی میں جسر کے مقام پر آج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزار سے ایک لاکھ کیوسک ہو گا۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریا راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ دریائے راوی میں سیلابی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حجاج کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں، بچت مہم کے تحت منگل سے فی سرکاری حاجی ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے، رقم 17 سے 31 اگست تک واپس کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پوسٹ حج پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو ان مقامات پرٹھہرایا گیا جہاں صحابہ کرام ٹھہرتے تھے، حجاج کو تین وقت کا کھانا اور بہترین سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بینکوں کی غلطی سے جو عازمین رہ گئے تھے ان…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمتوں میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.35 ڈالر کم ہوکر 93.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4.23 ڈالر کمی کے بعد 87.86 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے برینٹ تیل کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.5107 ڈالر کمی کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4792 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.9496 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4783 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نوازشریف ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں تاکہ قوم کی نمائندگی کر سکیں اور اب پارٹی قائد کو جیل میں جانے نہیں دیں گے۔ لاہور میں لیگی رہنما عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر لیول پلینگ فیلڈ نہیں کہا جا سکتا، عدلیہ دباؤ کے بغیر انصاف کرے امید ہے آج انصاف ہوگا ماضی سے سبق سیکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف تین بار وزیراعظم اپوزیشن لیڈر نہیں تھا، کیا آج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے ایئر آفیسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال، ایئر وائس مارشل حاکم رضا، ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود شامل ہیں۔ ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے دسمبر،1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اور آپریشنل کنورژن یونٹس،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر 50 ہزار روپے فی خاندان امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے ہدایت سیلاب کے حوالہ سے قائم ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاوید عباسی، مولانا اسعد محمود، مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزمان کائرہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیرِاعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور رکنِ بلوچستان اسمبلی…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق شارجہ جانے کیلئے مسافر رضوان علی کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔ مسافر کے دستی سامان کی تلاشی کے دوران 2.05 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جو مسافر نے اپنے سیاہ رنگ کے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Read More