Author: admin

ڈی جی خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تباہی مچ گئی۔ ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تونسہ شریف میں بڑے پیمانے پر دیہات اور بستیاں پانی میں گھر گئیں۔ روجھان کی رودکوہی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، راجن پور میں داجل کو جام پور سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا۔ میراں پور سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ تونسہ میں انڈس ہائی وے ڈوبنے سے سندھ جانے والی ٹریفک رک گئی۔ بلوچستان سے آنے والے سیلابی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اپنے ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، ارشد ندیم نجی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر جویلین تھرو کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا جب کہ اسلامی یکجہتی کھیل میں ارشد ندیم نے اٹھاسی اعشاریہ پچپن میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان پہنچ کر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، اللہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کرسکتی۔ مریم نواز نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سرجانی ٹاؤن گرین بس سٹاپ کے قریب چار منزلہ بلڈنگ گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرین بس سٹاپ کے قریب واقع چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 11 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا، زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 8 افراد انتقال کر گئے جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے 165 مریضوں کی حالت نازک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں موٹروے ایم 5 پر جلال پور انٹر چینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم فائیو موٹروے پر جلال پور انٹر چینج کے قریب رات اڑھائی بجے کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس ہے نتیجے میں ٹینکر اور بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل بس اور ٹینکر کو اپنی لپیٹ…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) کویت نے ایران میں 6 سال کے بعد اپنے پہلے سفیرکا تقرر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی سفیربدر عبداللہ المنیخ نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو سفارتی اسناد پیش کیں، دوسری جانب کویت میں ایرانی سفیر پہلے سے ہی موجود ہے۔ خیال رہےکہ 2016 میں سعودی عرب میں مذہبی اسکالر شیخ النمر کی سزائے موت پر تہران میں احتجاج کے دوران سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایرانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ اس کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244.44 روپے ہو گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کیروسین آئل 1.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 199.40 جب کہ لائٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن 2 کے پانچویں میچ میں باغ سٹالیئنز نے میرپور رائلز کو 8 رنز سے مات دے دی۔ مظفر آباد میں کھیلے گئے کے پی ایل کے پانچویں میچ میں باغ سٹالیئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 53 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، حسن رضا 36 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ابرار احمد اور یاسر شاہ نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیں۔ 190 رنز ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو تعزیتی پیغام دیا ہے۔ شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیش میں آج یوم سوگ منایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو تعزیتی پیغام دیا۔ شہباز شریف کا پیغام میں کہنا تھاکہ والد اور دیگراہل خانہ کی برسی پرآپ اور بنگلا دیشی عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اُنہیں اور آپ کے دیگر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے اور میرے خلاف بیان دیئے جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری لوگ بیرونی طاقتوں کو فون نہیں کرتے ہمیں بچا لیا جائے، جیسے آصف زرداری نے اپنے دور میں کہا تھا مجھے پاک فوج سے بچا لیا جائے، یا نواز شریف کو دیکھ لیں جو کٹھمنڈو میں نریندرا مودی سے ملاقات…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نوازشریف سیاسی ڈیل کےتحت اور انڈر اسٹینڈنگ سے باہر گئے، نواز شریف اسی سیاسی انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ واپس آنا چاہتےہیں۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کےدل میں اترچکا ہے، نواز شریف کی واپسی بھی انتخابات کےحوالے سے متاثر کن ثابت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خراب طبیعت اور علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے، حقیت اس کے برعکس تھی، نواز شریف کی…

Read More