تازہ تر ین

پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی، جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر پولیس سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔
وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہباز شریف کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعظم نے جو گھر ڈیکلیئر کئے ہیں وہاں پر سیکورٹی دی جارہی ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق 500 سے زائد پولیس کے اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے، اس سے قبل عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کو بھی سکیورٹی دی گئی تھی جو کہ واپس ہوگئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv