Author: admin

نیوٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک سابق پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر واجبات کی ادائیگی کے تنازع پر پولیس کی ویب سائٹ بند کر دی۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر ویب سائٹ بند کرنے والے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوٹن شہر کی میئر رُوتھین فُلر کا کہنا تھا کہ سابق اہلکار، جو محکمہ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈائریکٹر تھا، نے جون کے آخر اور جولائی میں محکمے کی ویب سائٹ بند کر دی تھی۔ ویب سائٹ پر جانے والوں کو ایک پیغام دِکھایا…

Read More

شنگھائی: (ویب ڈیسک) شمسی سیل اور پینل عموماً یک رنگے دکھائی دیتے ہیں لیکن بہت جلد اب آپ اپنی چھت پر دیدہ زیب رنگ برنگے سولر پینل لگا سکیں گے۔ رنگ برنگے شمسی سیل سے عمارت کی خوبصورتی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جدت کی وجہ سے شمسی سیل چھتوں کے بجائے اب اینٹوں یا وال پیپر کی طرح بلڈنگ کے باہر بھی لگائے جارہے ہیں۔ اس سے قبل ان کا سلیٹی رنگ عمارت کی خوبصورتی متاثر کر رہا تھا لیکن اب امریکی ماہرین نے دیدہ زیب رنگوں والے شمسی سیل بنائے ہیں جس سے ان کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں ایک مرتبہ پھر 98 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 213 روپے 90 پیسے بڑھ کر 214 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 240.08 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43676.56 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.55 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 34 کروڑ 57 لاکھ 63 ہزار 780 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو پچاس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔ حکومت مدت پوری کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس رواں ہفتے یوکرین جائیں گے ترجمان کے مطابق انتونیو گوتریس اپنے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور ترک صدراردوان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اپنے دورے کے دوران یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں سے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے یوکرین، روس معاہدے کے تحت یوکرینی گندم کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے پر…

Read More

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے چھٹے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹ سے ہرا دیا۔ مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے، افتخار احمد نے 43 اور انور علی نے 41 سکور کی اننگز کھیلی، عماد بٹ اور زمان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 155 رنز کا ہدف راولاکوٹ ہاکس نے بآسانی 17 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اگلے ہفتے قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سینیئر وزرا، سول اور فوجی افسران بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اورمؤخر ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دورے میں قطرکی پاکستان کے ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ وزیراعظم قطر کے دورے سے…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) شادی سے انکار کرنے پر یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی خدیجہ پر معروف صنعتکار شیخ دانش کی جانب سے مبینہ تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی۔ شادی سے انکار کرنے پر معروف صعنت کار شیخ دانش اور بیٹی سمیت 16 ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر تھانہ ویمن فیصل آباد کی جانب سے متاثرہ خاتون خدیجہ کی مدعیت میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ سائلہ کا کہنا تھا کہ ملزم دانش علی نے اس کے گھر رشتہ بھیجا…

Read More

روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ روٹر ڈیم کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے چیف اسٹاف شہباز گل کو پہلی رات چکی میں بند کرنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔ شہباز گل اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے کا معاملے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الرؤف اور سپریٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چوہدری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے بعد صوبائی وزیرپارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کراچی کے 3 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اہل قرار پائے ہیں۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ این اے 239 کورنگی سے گزشتہ روز عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین پر جوہری ہتھیار وں کے استعمال کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں کے امکانی استعمال کے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ماسکو میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، فوجی نقطہ نظر سے بھی یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔…

Read More