Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے پر رد عمل دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ (این سی اے) سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا، نیب کو کہا میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے۔ سابق مشیر داخلہ نے لکھا کہ لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختون سرزمین پر کسی قسم کی جنگ برداشت نہیں کیا جائے گا دہشت گردوں سے مذاکراتی عمل کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہونگے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے زير اہتمام باچا خان مرکز پشاور میں پختون قامی امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کی۔جرگہ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں سمیت وکلاء، تاجر،اساتذہ سمیت اے پی ایس شہداء فورم کے نمائندوں نے بھی جرگے میں شرکت کی۔ جرگے کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا۔ ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اگر دو عالمی طاقتیں چاہتی ہیں پاکستان ان کے درمیان سفارتی کردار ادا کرے تو امریکا اور چین کے درمیان اختلافات دور کرنے میں مدد کیلئے تیار ہیں۔ عالمی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے روایتی طور پر چین اور امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہیں، اگر چین اور امریکا چاہیں تو پاکستان ان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میں خوش ہو گا جیسا کہ ہم نے…

Read More

ناران: (ویب ڈیسک) ناران کے قریب بٹل نالہ میں طغیانی سے پل بہہ گیا جس کے باعث شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ طغیانی سے مقامی ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شاہراہ کاغان کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ دوسری جانب نیلم دواریاں نالے میں سیلاب سے رتی گلی جھیل پر جانے والی سڑک کا بڑا حصہ بہہ گیا ہے۔ رتی گلی جھیل پر گئے سیاحوں کی بڑی تعداد بیس کیمپ پر پھنس گئی ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ روانہ انہیں ریسکیو کرنے کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں فریقین نے تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوم آزادی پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ یوم آزادی پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس حرکت میں آ گئی، غیرملکی خواتین کو شکر پڑیاں مونومنٹ پر ہراساں کیا گیا، یوم آزادی پر مونومنٹ آنے والی فیملیز کے لیے پولیس اہلکار تعینات ہی نہیں تھے، اوباش لڑکوں کی جانب سے غیر ملکی خواتین کو ایک گھنٹے تک ہراساں کیا جاتا رہا۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خاں…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے کے دوران 7 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں بھارتی فوج کی بس گہری کھائی گر گئی۔ ایک سرکاری عہدیدر کے مطابق امرناتھ یاترا کی ڈیوٹیاں انجام دینے والے 37انڈو تبتین بارڈر فورس اور دو پولیس اہلکاروں کو پہلگام سے پولیس کنٹرول روم سرینگر لانے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔حادثے میں انڈو تبتین بارڈر فورس کے…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں معمولی نوعیت کی علامات کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) کریمیا میں قائم روس کی ایک اور عسکری بیس حملے کی زد میں آگئیم، دھماکے کے باعث اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق شر پسندوں نے کریمیا میں موجود روسی عسکری بیس کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا،عسکری بیس میں متعدد دھماکے سنائی دیے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، یوکرین نے واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ اس سے پہلے بھی کریمیا میں ایک بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا الزام یوکرین کے حامی جنگجوؤں پر لگایا گیا تھا۔

Read More

یروان: (ویب ڈیسک) آرمینیا میں آتش بازی کی دکان پر ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کے باعث متعدد قریبی عمارتیں گر گئیں، ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 17 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ آرمینیا کے وزیر اعظم نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز آتش بازی کے سامان کی دکان میں زور دار دھماکہ ہوا تھا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں نجی سطح پر قرض کی فراہمی اور اس پر سود لینے پر پابندی عائد کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سود پر پابندی کا بل مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبارپرپابندی لگارہے ہیں۔ سود کے کاروبارپرپابندی کاکریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ 13…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ لارجر بینچ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے…

Read More