روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
روٹر ڈیم کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔
نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
ان کے علاوہ کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈ کے بولر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
اس جیت کے ساتھ قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

