تازہ تر ین

کے پی ایل: راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 10 وکٹ سے ہرادیا

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے چھٹے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹ سے ہرا دیا۔
مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے، افتخار احمد نے 43 اور انور علی نے 41 سکور کی اننگز کھیلی، عماد بٹ اور زمان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
155 رنز کا ہدف راولاکوٹ ہاکس نے بآسانی 17 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا، احمد شہزاد نے 74 اور بسم اللہ خان نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا ساتواں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv