Author: admin

پیرس: (ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا۔ ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے گیانا کو 0-3 سے ہرادیا، اصحاب عرفان نے نکولز ویروی، حمزہ خان نے اسماعیل کاروہال کو شکست دی جبکہ نور زمان نے بھی بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے شوماری ولٹشائر کو مات دی۔ گروپ سی میں پاکستان ٹیم بدھ کو دو میچز کھیلے گی،صبح کے سیشن میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز جبکہ شام میں ہانگ کانگ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ فرانس میں ہونے والی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں 23 ملکوں کی ٹیمیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شہباز شبیر (شہباز گل) پرجسمانی ریمانڈ کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے عدالت میں پیش کرنے پر بھی تشدد سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ شہباز گل کا باقاعدہ میڈیکل کرایا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل کا باقاعدہ معائنہ کیا، اسلام آباد پولیس تشدد سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل طلب کرلی گئی اور راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور انہیں طبی معائنے کیلئے جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی اور ان کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی۔ ‏فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات، رضابشیرتارڑ کو جاپان، ‏عاصم افتخار احمد کو فرانس، عائشہ فاروقی کو آئرلینڈ اور علی جاوید کو اٹلی میں تعینات کیا ہے۔ آصف میمن ہنگری،‏ جنید یوسف ترکیہ اور آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقا تعیناتی کی منظوری دی۔ ‏آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں جبکہ ‏سلمان شریف دلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عامر…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کی جانب سے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو مبینہ طور پر من پسند اسپتال بھیجنے کے لیے بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے پر ردعمل سامنے آگیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پنجاب کی بیورو کریسی پر ناجائز دباؤ ہے، شہباز گل کو تفتیش سے بچانےکے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیال رہےکہ ذرائع نے بتایا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ماحول بنایا جارہا ہےکہ تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلائی، تحریک انصاف نے کوئی مہم نہیں چلائی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم محب وطن نہیں، ان کا بیان مضحکہ خیز ہے، خواجہ آصف بتائیں فلور آف دی ہاؤس پر فوج کے خلاف کیوں بیان دیا تھا؟ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ جہاں پر شہباز گل کو رکھا جائے اس…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیس اور بجلی کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ایران، آسانی سے ہماری ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔ چین دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے اور اسے توانائی کی ضرورت ہے اور ایران جو کہ دنیا کے توانائی کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے پاکستان کے ذریعے چین کی توانائی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی بے پناہ…

Read More

ینگون: (ویب ڈیسک) میانمار میں فوجی جنتا نے عسکری حکومت کی مخالفت کرنے والوں کو قتل کرنا اور ان کے گھر نذر آتش کرنا شروع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو لوگ فوجی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ان کے گھر وں کو آگ لگا دی جاتی ہے جس کے باعث ہزاروں لوگ پہاڑوں میں پناہ لینے پرمجبور ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنائی گی جو گزشتہ سال فروری سے زیر حراست ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جواز بنا کر اسیان…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر نے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازگل کو جیل اسپتال کے ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیکل افسر جیل اسپتال کے مطابق شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ24ہزار 657 روپے کا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالرز کم ہوکر 1769 ڈالرز فی اونس ہے۔

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی آرٹی فیشل (اے آئی) ٹیکنالوجی پر بھی کام کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے دفاتر میں کام کرنے والے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایسے روبوٹس تیار کیے ہیں جو سافٹ ڈرنکس اور چپس لاکر دیتے ہیں۔ یہ روبوٹ ویٹر گزشتہ دنوں صحافیوں کے سامنے پیش کیے گئے تھے۔ ان روبوٹس میں ایک ایسی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی مدد سے ان روبوٹس کے لیے کوئی ایک کام جیسے ویکیوم کلینر سے صفائی کرنا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسدادمنشیات کا قلمدان دے دیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطا تارڑ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے عطا تارڑ معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عطا تارڑ وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے ماتحت کام کریں گے۔

Read More