Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے ۔ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے، شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ اداروں کے خلاف جس طرح گھناؤنی مہم چلائی گئی کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہ برداشت کرسکتا ہے نہ سوچ سکتا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا واریئرز کے ساتھ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی مہم میں شامل ہوئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام ڈیٹا تصدیق شدہ ہے، تمام ادارے متحرک ہیں، آئندہ دنوں میں اور بھی انکشافات سامنے آئیں گے، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر 6 دن تک کوئی بات نہ کی، پی ٹی آئی قیادت بیانات…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشنل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالگی کی روبکار جاری کردی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام روبکار جاری کیے اور حکم دیاکہ ملزم شہبازگل کو تفتیشی آفیسر طلعت محمود کے حوالے کیا جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے جہاں انہیں 48 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔ شہباز شریف لسبیلہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر گئے، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے لئے فاتحہ کی اور اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا۔ گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ضلع گجرات بنایا گیا ہے اور دیگر 2 اضلاع میں منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد شامل ہیں۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہباز گل کے وکلاء نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، وکلا کی جانب سے ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ دوبارہ ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی نظرثانی درخواست پر آج فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مطمئن ہیں شہباز گل سے تفتیش مکمل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شہباز گل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مجھے ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے اس میں ان سے زبردستی جھوٹا بیان لیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے پر انہیں تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا اغوا کرکے بعد نامعلوم مقام پر اور پھر پولیس سٹیشن میں ہونے ہونے والے تشدد کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی ہدایت پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 10کروڑ پودے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ عوام کے نام خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے، جشن آزادی کے موقع پر 14 لاکھ پودے لگائے گئے، رواں سال پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے بڑے منفی اثرات پڑے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فارن فنڈنگ کیس کے نوٹس پر جواب دینے سے انکار کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں آپکو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند البتہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے، الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں تاکہ افغانستان کی نئی حکومت کو اعتماد ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے اقوام متحدہ میں مندوب ژانگ جون نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری نئی انتظامیہ کو اعتماد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تعلقات بحال کرے۔ چین کے اقوام میں مندوب ژانگ جون نے مزید کہا کہ افغانستان کی سابق قیادت کو بھی اپنے تجربات سے ملک کو فائدہ…

Read More

انقرہ: (ویب ڈیسک) شام کی سرحدی چوکیوں پر ترک فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کرد جنگجوؤں سمیت 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور شام کے علاقے کوبان میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی فوج نے سرحدی چوکیوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے جس میں شامی فوجی اہلکار اور کرد جنگجو سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی کرد علیحدگی پسند جماعت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز…

Read More

ہرات: (ویب ڈیسک) طالبان سے باغی ہونے والے کمانڈر مولوی مہدی مجاہد آپریشن میں مارے گئے۔ طالبان حکام کے مطابق مولوی مہدی مجاہد کو ہرات میں آپریشن کے دوران مارا گیا، مولوی مہدی ہرات کے راستے ایران بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی بدستور برقرار ہے۔ گزشتہ روز نیدر لینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 74رنز کی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور وہ 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ فخر زمان بھی بدستور 11ویں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا…

Read More